صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
پارسی نئے سال کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد
Posted On:
14 AUG 2024 8:32PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے پارسی نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:-
”پارسی نئے سال نوروز کے پرمسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں، خاص طور پر پارسی بھائیوں اور بہنوں کو اپنی طرف سے مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
پارسی نیا سال نوروز خوشی، جوش اور عقیدے کی علامت ہے۔ یہ تہوار ہمیں معافی، مہربانی اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ یہ ہماری ثقافت میں بھرپور تنوع اور شمولیت کے جذبے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ یہ غریبوں اور ناداروں کی مدد کرنے اور ان میں خوشیاں بانٹنے کا موقع بھی ہے۔ محنتی اور پرجوش پارسی برادری نے ہمارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دعا ہے کہ یہ خاص تہوار ہماری زندگیوں میں مسرت اور خوشحالی لائے اور ہم وطنوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دے“۔
صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں-
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ر
U: 9847
(Release ID: 2045462)
Visitor Counter : 57