وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

براڈ کاسٹ اور پرچار کے لیے پرسار بھارتی کے اشتراک کردہ آڈیو ویژول (پی بی-شبد): ایک جامع نیوز شیئرنگ سروس


پی بی-شبد کے ذریعے اشتراک کردہ مواد لوگو سے آزاد ہوں گے اور اس کے استعمال پر کسی کریڈٹ کی ضرورت نہیں ہے

سبسکرائبر کو دوردرشن اور آکاشوانی لائبریریوں سے نایاب اور محفوظ شدہ فوٹیج تک رسائی حاصل ہوگی

مارچ 2025 تک میڈیا اداروں کے لیے مفت سائن اپ اور استعمال فراہم کیا جا رہا ہے

Posted On: 14 AUG 2024 4:12PM by PIB Delhi

پرسار بھارتی کے اشتراک کردہ آڈیو ویژول فار براڈکاسٹ اینڈ ڈسیمینیشن (پی بی-شبد) کو 13 مارچ 2024 کو ایک نیوز شیئرنگ سروس کے طور پر لانچ کیا گیا تھا جسے میڈیا تنظیموں کو مختلف فارمیٹس بشمول ویڈیو، آڈیو، ٹیکسٹ اور فوٹوز میں روزانہ نیوز فیڈ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

جامع کوریج کے لیے وسیع نیٹ ورک

1500 سے زیادہ رپورٹروں، نامہ نگاروں اور اسٹرنگروں کے ایک مضبوط نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، 60 خصوصی ایڈیٹ ڈیسک کے ذریعے تعاون کرتے ہوئے، پی بی-شبد (PB-SHABD) ہندوستان کے ہر کونے سے تازہ ترین خبریں پیش کرتا ہے۔ 1000 سے زیادہ کہانیاں، 50 سے زیادہ خبروں کے زمرے جیسے زراعت، ٹیکنالوجی، خارجہ امور، اور سیاسی پیش رفت کا احاطہ کرتی ہیں، علاقائی نیوز یونٹس (آر این یو) اور ہیڈکوارٹر سے تمام بڑی ہندوستانی زبانوں میں روزانہ اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

پی بی-شبد کی اہم خصوصیات

پی بی-شبد کے ذریعے فراہم کردہ مواد لوگو سے آزاد ہے، اور اس پلیٹ فارم سے مواد استعمال کرنے پر کسی کریڈٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، سروس میں لائیو فیڈ کی خصوصیت شامل ہے، جس میں لائیو ایونٹس کی خصوصی کوریج پیش کی جاتی ہے جیسے راشٹرپتی بھون سے قومی ایوارڈ کی تقریبات، انتخابی ریلیاں، اہم سیاسی تقریبات، اور مختلف پریس بریفنگ، یہ سب لوگو کے بغیر۔

رسائی کو مزید بڑھانے کے لیے، ایک میڈیا ریپوزٹری کو آرکائیول لائبریری کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کو خصوصی کیوریٹ شدہ پیکجوں کے ساتھ دوردرشن اور آکاشوانی لائبریریوں سے نایاب اور آرکائیول فوٹیج تک آسانی سے رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

پی بی-شبد میڈیا اداروں کے لیے سائن اپ کرنے اور مارچ 2025 تک استعمال کرنے کے لیے مفت ہے۔ دلچسپی رکھنے والی تنظیمیں https://shabd.prasarbharati.org/register کے ذریعہ پلیٹ فارم پر رجسٹر کر سکتی ہیں۔

اپ ڈیٹ کے لیے، پی بی-شبد X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر https://x.com/PBSHABD اور انسٹاگرام https://www.instagram.com/pbshabd/ پر دستیاب ہے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 9842


(Release ID: 2045441) Visitor Counter : 56