زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے یوم آزادی کے خصوصی پروگرام کے لیے اہم سرکاری اسکیموں  کے 500 سے زیادہ استفادہ کنندہ کسانوں کو مدعوکیا


جناب شیوراج سنگھ چوہان 15 اگست 2024 کو نیشنل پیسٹ سرویلنس سسٹم کا آغاز کریں گے

فیلڈ وزٹ کا مقصد کسانوں کو ان کے زرعی طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کے بارے میں سمجھانا ہے

Posted On: 14 AUG 2024 5:20PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے  78ویں یوم آزادی کے پُرمسرت موقع پرکھیتوں کے ہیروز کے اعزاز میں ایک خصوصی دو روزہ پروگرام کے لیے 1000 سے زیادہ کسانوں اور ان کی شریک حیات کو مدعو کیا ہے۔ ان کسانوں میں مرکزی حکومت کی اسکیموں جیسے پی ایم-کسان سمان ندھی یوجنا، پی ایم فصل بیمہ یوجنا  کے استفادہ کنندگان اور ایف پی او کے نمائندے شامل تھے۔

مورخہ 15 اگست کو، خصوصی مدعوئین سبرامنیم ہال، پی یو ایس ای میں زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ بات چیت کے لیے جمع ہوں گے۔ اس پروگرام میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر اور جناب بھاگیرتھ چودھری بھی شرکت کریں گے۔

اس اہم موقع پر، جناب  شیوراج سنگھ چوہان نیشنل پیسٹ سرویلنس سسٹم (این پی ایس ایس) کا آغاز کریں گے۔ زراعت  اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کی طرف سے  کی گئی یہ ڈیجیٹل  پہل بروقت اور درست پیسٹ مینجمنٹ ایڈوائزری پیش کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتی ہے۔ اس نظام میں ایک صارف دوست موبائل ایپ اور ایک ویب پورٹل شامل ہے، جو تمام کسانوں کے لیے رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ ریئل ٹائم ڈیٹا اور جدید تجزیات کا فائدہ اٹھا کر، این پی ایس ایس پیسٹ کی درست شناخت، نگرانی، انتظام کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔

این پی ایس ایس کا آغاز ہندوستان میں زراعت کو جدید بنانے، خوراک کے تحفظ میں اضافہ کرنے  اور پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کی حمایت میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ قدم کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے واسطے  حکومت کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017WXF.jpg

کسانوں کی مختلف کلسٹرز اور بلاکس کے ذریعے رہنمائی کی گئی، جن میں گرین ہاؤس آرنامینٹل نرسری، ڈرپ اریگیشن کے تحت سبزیوں کی کاشت، مشروم یونٹ آئی ایف ایس-بارش سے  سنچائی والا نظام، غذائیت کے انتظام کا پلاٹ، فارم مشینری ورکشاپ، پرل ملیٹ بلاک، رائس بلاک، آئی اے آر آئی- پوسا کے  کیمپس میں کمپوسٹنگ یونٹ اور بہت کچھ شامل ہے، جس کا مقصد کسانوں کو سائنسدانوں سے جوڑنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JW7U.jpg

اس فیلڈ وزٹ کا مقصد کسانوں کو ان کے زرعی طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کے بارے میں سمجھنا تھا، جس سے آمدنی کے بہتر مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NTTM.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 9830


(Release ID: 2045353) Visitor Counter : 74