نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خدمت ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور ایک دوسرے کی مدد کرنا ہماری پرورش میں شامل ہے: ڈاکٹر  مانڈویہ


حکومت نے نوجوانوں کے لیے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے بے شمار مواقع پیدا کیے ہیں: مرکزی وزیر

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے یوم آزادی کی تقریب میں مدعو نوجوان رضاکاروں سے بات چیت کی

خصوصی مہمان کے طور پر 400 این ایس ایس رضاکار اور 100 مائی بھارت رضاکاروں کو مدعو کیا گیا

Posted On: 14 AUG 2024 3:11PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود  اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر  منسکھ مانڈویہ اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک خصوصی تعاملی اجلاس میں 500 نوجوان رضاکاروں کے ایک متحرک گروپ کے ساتھ بات چیت کی۔ یوم آزادی 2024 کی تقریب میں ملک بھر سے نوجوان رضاکاروں، 400 نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے رضاکاروں اور 100 مائی بھارت  رضاکاروں کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012KU3.jpg

نوجوان رضاکاروں کی توانائی اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا ‘‘ہمارے نوجوان رضاکار تبدیلی اور ترقی کے حقیقی مشعل بردار ہیں۔ ملک کی تعمیر کے لیے ان کا جوش اور لگن متاثر کن ہے۔’’

دوسروں کی خدمت کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے زور دیا ‘‘خدمت ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔ ایک دوسرے کی مدد کرنا ہماری پرورش میں  شامل ہے۔ یہ اقدار آپ کو چیلنجوں پر قابو پانے اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں مدد کریں گی۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026PAD.jpg

انہوں نے کمیونٹی سروس اور قومی ترقی میں نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سماجی خدمت کے جذبے میں مختلف شعبوں میں اپنی کوششیں جاری رکھیں اور انہوں نے  اس بات پر زور دیا  کہ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ان کی شراکت اہم ہے۔

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا ‘‘مجھے آپ میں سے ہر ایک میں بے پناہ صلاحیت نظر آتی ہے۔ پچھلی دہائی کے دوران، حکومت نے نوجوانوں کے لیے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے بے شمار مواقع پیدا کیے ہیں، چاہے وہ مدرا یوجنا اور اسٹارٹ اپ انڈیا جیسے اقدامات کے ساتھ کاروباری صلاحیتوں اور  اختراع  کو فروغ دینا ہو یا  کھیلو انڈیا پروگرام کے ذریعے کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہو۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نئی دہلی کے اہم مقامات جیسے کہ  نیشنل وار میموریل، پردھان منتری سنگراہالیہ، کرتویہ پتھ اور دیگر اہم یادگاروں کا دورہ کریں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے خصوصی مہمانوں کو ان کے متاثر کن  کام کے لیے ستائش کی جن میں میری ماٹی، میرا دیش مہم، امرت واٹیکا کی تخلیق اور مختلف کمیونٹی پر مرکوز اقدامات جیسے کہ شجرکاری مہم، خون کے عطیہ کیمپ  اور روڈ سیفٹی بیداری میں ان کی شمولیت شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X917.jpg

اس تقریب میں  مرکزی وزیر اور رضاکاروں کے درمیان دلچسپ بات چیت ہوئی، جہاں وزیر موصوف  نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور رضاکارانہ ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد سے حکومت کے اقدامات کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔ رضاکاروں نے بھی  اپنے تجربات کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ انہوں  نے ان پروگراموں میں شامل ہوکر  کیا سیکھا، اس طرح انہوں نے  نوجوانوں کی زیر قیادت پروگراموں کے اثرات کو بڑھانے اور مائی بھارت  پورٹل کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قیمتی آراء فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 9820


(Release ID: 2045249) Visitor Counter : 55