پنچایتی راج کی وزارت
تقریباً 400 منتخب خواتین نمائندگان/پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندے 15 اگست 2024 کو لال قلعہ، دہلی میں 78ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی
Posted On:
13 AUG 2024 2:13PM by PIB Delhi
نچلی سطح پر جمہوریت کو بااختیار بنانے اور پنچایتی نمائندوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تاریخی پہل میں، حکومت ہند نے پنچایتی راج اداروں (پی آرآئز) کی تقریباً 400 منتخب خواتین نمائندگان (ای ڈبلیو آرز)/منتخب نمائندوں (ای آرز) کو 15 اگست 2024 کو لال قلعہ، دہلی میں 78ویں یوم آزادی میں خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا ہے۔ پنچایتی راج اور ماہی پروری،مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ اور پنچایتی راج اور ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کل ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج، پنچایتی راج کی وزارت کےاسپیشل سکریٹری، ڈاکٹر چندر شیکھر کمار اور وزارت کے دیگرسینئرافسرا ن کی موجودگی میں ای ڈبلیو آرز/ای آرز کے مدعو افراد کو خصوصی مہمانوں کے طور پراعزازبخشیں گے۔ کل شام 7:00 بجے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں اس اعزازی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
پنچایتی راج کی وزارت کل صبح 10:30 بجے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں پنچایتوں میں خواتین کی قیادت پر ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں تمام مدعو پنچایتی نمائندوں کی شرکت ہوگی۔ قومی ورکشاپ سے ڈاکٹر کرن بیدی، سابق لیفٹیننٹ گورنر، پڈوچیری اور بانی، نوجیوتی انڈیا فاؤنڈیشن خطاب کریں گی ۔جناب وویک بھاردواج، ڈاکٹر چندر شیکھر کمار اور دیگر سینئر افسران بھی ورکشاپ میں موجود رہیں گے، جس میں دیگر اہم باتوں کے علاوہ مندرجہ ذیل موضوعات پر روشنی ڈالی جائےگی ۔ تین دہائیوں میں پنچایت گورننس میں ای ڈبلیو آرس کا بدلتا ہوا کردار، نچلی سطح پر حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی میں خواتین کی قیادت، صنفی مساوات اور سماجی شمولیت کے مسائل کو حل کرنے میں ای ڈبلیو آرز کا کردار، خواتین اور کمزور طبقات کے لیے مساوی مواقع کو فروغ دینے میں ای ڈبلیو آرز کا تعاون اور نچلی سطح پر‘‘سرپنچ پتی’’ کے عمل کے بارے میں گفتگو۔ اس ورکشاپ میں اہم مہمانوں، بشمول کلیدی مقررین، سینئر حکام، ای ڈبلیو آرزاور اس موضوع کے ماہرین شامل ہوں گے۔ یہ ورکشاپ پنچایتوں میں خواتین لیڈروں کے لیے چیلنجز اور مواقع تلاش کرے گی، کامیابی کی کہانیوں کی نمائش کرے گی اور مقامی گورننس میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔
اعزازی تقریب کے ایک حصے کے طور پر، کثیر لسانی ای گرام سوراج پلیٹ فارم بھاشینی کے تعاون سے شروع کیا جائے گا۔ یہ اختراعی اقدام ای گرام سوراج پورٹل کو ہندوستان کی تمام 22 طے شدہ زبانوں میں قابل رسائی بنائے گا، جس سے متنوع لسانی برادریوں میں اس کی رسائی اور استعمال میں کافی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر، ریاست / مرکز کے لحاظ سے پنچایت پروفائل، جس میں پنچایتی راج اداروں کے بنیادی اعدادوشمار شامل ہیں، بھی جاری کیا جائے گا۔
پنچایت کے نمائندوں کے قومی راجدھانی کے دورے کو ایک جامع اور بھرپور تجربہ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں مختلف تقریبات اور سرگرمیاں شامل ہیں۔ ہندوستان کی قیادت والی وراثت کے بارے میں ایک وسیع تر نقطہ نظر فراہم کرنے کے لیے، 14 اگست 2024 کی سہ پہر کو خصوصی مہمانوں کے لئے پردھان منتری سنگھرالیہ (پی ایم میوزیم)کے دورے کا اہتمام کیا گیا ہے۔یہ دورہ ہندوستان کے جمہوری سفراور موجودہ اور سابق وزرائے اعظم کے بارے میں بصیرتیں فراہم کرے گا۔
اس دورے کا عروج 15 اگست 2024 کو لال قلعہ، دہلی میں یوم آزادی کی اصل تقریب میں ای ڈبلیو آرز /ای آرز کی شرکت ہوگی۔ زندگی میں ایک بار ہونے والا یہ تجربہ نچلی سطح کے ان لیڈروں کو ایک تاریخی قومی جشن کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرے گا اور فخر اور حب الوطنی کے احساس کو فروغ دے گا۔ لال قلعہ کی تقریب کے بعد، 15 اگست 2024 کوڈی اے آئی سی ، نئی دہلی میں خصوصی مہمانوں کے لیے ایک ظہرانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ تقریب، جس میں جناب وویک بھاردواج اور وزارت کے دیگر سینئر افسران شرکت کریں گے،گذشتہ دودنوں کے تجربات پر غور و فکر اور غیر رسمی گفتگو کا ایک موقع فراہم کرے گی۔
یوم آزادی کی تقریبات کا یہ وسیع پروگرام پنچایت رہنماؤں کو عزت دینے، انہیں علم سے آراستہ کرنے اور ایک وسیع تر قومی تناظر فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نچلی سطح کے رہنماؤں کو قومی تقریبات میں سب سے آگے لا کر، یہ پہل گرامین بھارت - دیہی ہندوستان میں جامع ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔ یہ بصیرت انگیز اقدام وزیر اعظم کے وکست بھارت - ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور نچلی سطح پر حکمرانی اور مقامی پائیدار ترقی کے اہداف (ایل ایس ڈی جیز) کو آگے بڑھانے میں پنچایت رہنماؤں کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت نے وزارت دفاع کے ساتھ مل کر اس منفرد موقع کو 400 خصوصی مہمانوں تک پہنچایا ہے، بشمول ای ڈبلیو آرز اور ان کی شریک حیات، جو ریاست اور مرکزکے زیر انتظام علاقے کے پنچایتی راج محکموں کے ذریعے نامزد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، آندھرا پردیش، گجرات، میگھالیہ اور اتر پردیش کے کئی گرام پنچایتوں کے سربراہان، جنہوں نے حکومت ہند کی تین یا زیادہ ترجیحی سیکٹر اسکیموں/ پروگراموں میں تکمیل حاصل کیا ہے، بھی یوم آزادی کی تقریب 2024 میں حکومت کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
یوم آزادی 2024 کے لیے خصوصی مہمانوں کے طور پر قومی دارالحکومت کا دورہ کرنے والے ای ڈبلیو آرز/ای آرز کے لیے یہ جامع پروگرام مکمل، بامقصد اور کثیر جہتی پہلوؤں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پہل دیہی ہندوستان میں نچلی سطح پر حکمرانی، خواتین کی قیادت اور خواتین کی زیر قیادت ترقی کو دیہی ہندوستان ۔گرامین بھارت میں فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے ۔ یہ نہ صرف ان پنچایت رہنماؤں کو عزت دیتی ہے بلکہ انہیں علم، تحریک اور وسیع تر قومی تناظر سے بھی آراستہ کرتی ہے۔ قومی تقریبات میں پنچایتی راج اداروں کو شامل کرکے، حکومت ہند ملک کی ترقی کے سفر میں مقامی حکومتی اداروں (پنچایتی راج اداروں/دیہی مقامی اداروں) کے درمیان ملکیت اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دے رہی ہے۔ یہ جامع نقطہ نظر پورے ہندوستان میں پنچایتوں کو متحرک کر رہا ہے اور انہیں ایل ایس ڈی جیز کے حصول میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔
ان نچلی سطح کے لیڈروں کو اس سال کے یوم آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے لا کر، یہ پہل دیہی ہندوستان میں شمولیتی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔ اس تجربے سے پنچایت کی سطح پر تبدیلی کو متحرک کرنے کی امید کی جاتی ہے، جو ایک ترقی یافتہ ہندوستان - وِکست بھارت کے وژن میں اہم کردار ادا کرے گا۔
صبح 10:30 بجے پنچایتوں میں خواتین کی قیادت سے متعلق قومی ورکشاپ کی براہ راست ویب کاسٹنگ اور کل شام 7 بجے دہلی میں یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کردہ پنچایت نمائندوں کی پروقار تقریب ویب کاسٹ لنک پر دستیاب ہوگی: https://webcast gov.in/mopr لائیو ویب سٹریمنگ وزارت پنچایتی راج کے سوشل میڈیا پیجز پر دستیاب ہوگی:
X (Twitter): https://x.com/MoPR_GoI؛
فیس بک: https://www.facebook.com/MinistryOfPanchayatiRaj؛
انسٹاگرام: https://www.instagram.com/MinistryOfPanchayatiRaj؛
اور یوٹیوب: https://www.youtube.com/@MinistryOfPanchayatiRaj۔
***********
(ش ح۔ا ک۔ ع آ)
U: 9762
(Release ID: 2044848)
Visitor Counter : 33