وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہماری دعائیں وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں، مرکز راحت رسانی  کوششوں میں مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہے


’’مرکزی حکومت تمام امداد اور راحت کاری کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے‘‘

جناب نریندر مودی نے کیرالہ کے وا ئناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور معائنہ کیا

Posted On: 10 AUG 2024 7:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہماری دعائیں وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں اور مرکز امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تمام امداد اور راحت کاری میں ریاستی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم نے آج کیرالہ کے وائناڈ میں ایک فضائی سروے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I39K.jpg

وزیراعظم نے قدرتی آفت کے دوران زخمی ہونے والے مریضوں سے ملاقات کی اور راحت کیمپوں میں مقیم افراد سے بات چیت کی۔ایک جائزہ میٹنگ میں جناب مودی نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت اور ملک دکھ کی اس گھڑی میں آفت سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی طرف سے تفصیلی میمورنڈم بھیجا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وائناڈ میں بچاؤ کی کوششوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں اور بقیہ حصہ بھی فوری جاری کردیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VF0Z.jpg

جناب مودی نے کہا کہ تمام مرکزی ایجنسیاں جو موجودہ صورتحال سے نمٹ سکتی ہیں متحرک ہو گئی ہیں اور متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، ریاستی پولیس، مقامی میڈیکل فورس، غیر سرکاری ادارے اور دیگر خدمات پر مبنی اداروں کے اہلکاروں کی ستائش کی ، جنہوں نے فوری طور پر آفت زدہ علاقے میں پہنچ کر تلاش اور بچاؤ کی کوششیں شروع کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QO2S.jpg

جناب مودی نے متاثرین کی مدد کے لیے نئی طویل مدتی اسکیمیں بنانے کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور پر ان بچوں کے لیے جو اپنے خاندانوں کو کھو چکے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاستی حکومت مرکز سے درکار تمام تعاون کے ساتھ اس میں اہم کردار ادا کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004O9QR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LUL0.jpg

وزیر اعظم نے وائناڈ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ ملک اور مرکزی حکومت علاقے میں ذریعہ معاش بحال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، خواہ وہ گھر ہوں، اسکول ہوں یا سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

9699


(Release ID: 2044160) Visitor Counter : 53