قانون اور انصاف کی وزارت

گرام نیایالیہ

Posted On: 09 AUG 2024 12:36PM by PIB Delhi

گرام نیایالیہ ایکٹ، 2008، جو 02 اکتوبر 2009 سے نافذ ہوا، اس کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف تک سستی اور فوری رسائی فراہم کرنا ہے۔ گرام نیایالیہ ایکٹ، 2008 کی دفعہ 3 (5) کے مطابق، ریاستی حکومتیں اپنی متعلقہ ہائی کورٹس کے مشورے سے ہر گرام نیایالیہ کے لیے ایک نیاادھیکاری، فرسٹ کلاس کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے رینک کا ایک افسر مقرر کرتی ہیں، جو ضرورت پڑنے  پر موبائل کورٹس کا انعقادکرتا ہے۔ گرام نیایالیہ ایکٹ، 2008 کے تحت، 2009 میں ‘‘گرام نیایالیہ کے قیام اور چلانے کے لیے ریاستی حکومتوں کی مدد’’ کے عنوان سے ایک منصوبہ بندی کی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی اور گرام نیایالیہ اسکیم کو چلانے کے لیے رہنما اصول وضع کیے گئے تھے۔

آج تک، 15 ریاستوں نے 481 گرام نیایالیہ کو نوٹی فائی کرکے گرام نیایالیہ اسکیم کو لاگو کیا ہے، جن میں سے 309 10 ریاستوں میں اسکیم کے آغاز کے بعد سے کام کر رہے ہیں۔ نوٹیفائیڈ اور آپریشنل گرام نیایالیوں کی ریاست وار تفصیلات حسب ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

ریاستیں

نوٹی فائی گرام نیایالیوں کی تعدادد

کام کررہے گرام نیایالیوں کی تعداد

1

مدھیہ پردیش

89

89

2

راجستھان

45

45

3

کیرالہ

30

30

4

مہاراشٹر

39

26

5

اڈیشہ

24

20

6

اترپردیش

113

92

7

کرناٹک

2

2

8

ہریانہ

3

2

9

پنجاب

9

2

10

جھارکھنڈ

6

1

11

گوا

2

0

12

آندھرا پردیش

42

0

13

تلنگانہ

55

0

14

جموں وکشمیر

20

0

15

لداخ

2

0

میزان

481

309

یہ معلومات وزارت قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیرمملکت  جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No:9613 

  ش ح۔ع ح ۔رم



(Release ID: 2043523) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil