قانون اور انصاف کی وزارت

عدالتوں میں ای-سیوا کیندر

Posted On: 09 AUG 2024 12:35PM by PIB Delhi

قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیرمملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ ای کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر، ای سیوا کیندروں کو ایک ہی مقام پر سبھی سہولیات والے سینٹرز کے طور پر قائم کیا گیا ہے جو عدالتی مقدمات/احکامات/فیصلوں، عدالت سے متعلق معاملات کی سہولت اور ای فائلنگ خدمات کے بارے میں مفت معلومات فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں جو ٹیکنالوجی تک رسائی سے محروم ہیں،یا دور درازکے علاقوں میں رہتے ہیں۔ ضمیمہ-I میں پیش تفصیلات کے مطابق، اب تک ملک بھر میں ضلعی عدالتوں میں کل 1072 ای سیوا کیندرز اور ہائی کورٹس میں 27 ای سیوا کیندرقائم کیے گئے ہیں۔

ای سیوا کیندروں پر درج ذیل خدمات فراہم کی جاتی ہیں:

  • کیس کی نوعیت اورموجودہ صورتحال، سماعت کی اگلی تاریخ اور دیگر تفصیلات کے بارے میں پوچھ گچھ کو نمٹانا۔
  • تصدیق شدہ کاپیوں کے لیے آن لائن درخواستوں کی سہولت فراہم کرنا۔
  • ہارڈ کاپی پٹیشنز کی اسکیننگ، ای دستخط شامل کرنے، انہیں سی آئی ایس پر اپ لوڈ کرنے اور فائلنگ نمبر تیار کرنے سے ہی عرضداشتوں کی ای فائلنگ کی سہولت فراہم کرنا۔
  • ای اسٹیمپ پیپرز/ای پیمنٹس کی آن لائن خریداری میں مدد کرنا۔
  • آدھار پر مبنی ڈیجیٹل دستخط لگانے اور حاصل کرنے میں مدد کرنا۔
  • اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے ای کورٹس کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں تشہیر اور مدد کرنا۔
  • جیل میں رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے ای -ملاقات اپائنٹمنٹ کی بکنگ میں سہولت فراہم کرنا۔
  • چھٹی پرگئے ججوں کے بارے میں سوالات کو نمٹانا۔
  • ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی، ہائی کورٹ لیگل سروس کمیٹی اور سپریم کورٹ لیگل سروس کمیٹی سے مفت قانونی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں لوگوں کی رہنمائی کرنا۔
  • ورچوئل کورٹس میں ٹریفک چالان کو نمٹانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک چالانوں اور دیگر چھوٹے موٹے جرائم کی آن لائن کمپاؤنڈنگ کی سہولت فراہم کرنا۔
  • ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عدالت میں سماعت کے انتظامات اور انعقاد کے طریقہ کار کی وضاحت کرنا۔
  • ای میل، واٹس ایپ یا کسی دوسرے دستیاب موڈ کے ذریعے عدالتی احکامات/فیصلوں کی سافٹ کاپیاں فراہم کرنا۔

ای سیوا کیندروں کے قیام کی بدولت اس طرح ورچوئل سماعتوں، اسکیننگ کی سہولیات اور ای کورٹس کی سہولیات تک رسائی میں سہولت فراہم ہوتی ہے، مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے اور اس طرح وقت کی بچت، وسیع سفر کو ختم کرنے اور اخراجات کو کم کرنے میں تعاون ملتا ہے۔

ضمیمہ-I

عدالتوں میں ای-سیوا کیندروں کے بارے میں 9 اگست 2024 کے لیے لوک سبھا کے غیر ستارہ والے سوال نمبر 3022 کے جواب میں بیان کا حوالہ دیا گیا ہے۔

30.06.2024 تک ای-سیوا مراکز کے نفاذ کی صورتحال

نمبرشمار

ہائی کورٹ

آیا ہائی کورٹ میں ای سیوا کیندر کا نفاذ کیا گیا ہے؟

آیا ضلع عدالتوں میں  ای سیوا کیندر کانفاذ کیا گیا ہے؟

ضلع عدالتوں میں کام کرنے والے ای سیوا مراکز

1

الہ آباد

ہاں

ہاں

74

2

آندھرا پردیش

نہیں

نہیں

0

3

بامبے

ہاں

ہاں

43

4

کلکتہ

ہاں

ہاں

7

5

چھتیس گڑھ

ہاں

ہاں

23

6

دہلی

ہاں

ہاں

13

7

گوہاٹی - اروناچل پردیش

ہاں

ہاں

24

8

گوہاٹی - آسام

ہاں

ہاں

78

9

گوہاٹی - میزورم

ہاں

ہاں

8

10

گوہاٹی - ناگالینڈ

ہاں

ہاں

11

11

گجرات

ہاں

ہاں

106

12

ہماچل پردیش

ہاں

ہاں

11

13

جموں و کشمیر

ہاں

ہاں

9

14

جھارکھنڈ

ہاں

ہاں

24

15

کرناٹک

ہاں

ہاں

24

16

کیرالہ

ہاں

ہاں

162

17

مدھیہ پردیش

ہاں

ہاں

36

18

مدراس

ہاں

ہاں

28

19

منی پور

ہاں

ہاں

15

20

میگھالیہ

ہاں

ہاں

15

21

اڈیشہ

ہاں

ہاں

126

22

پٹنہ

ہاں

ہاں

37

23

پنجاب اور ہریانہ

ہاں

ہاں

111

24

راجستھان

ہاں

ہاں

1

25

سکم

ہاں

ہاں

9

26

تلنگانہ

ہاں

ہاں

34

27

تریپورہ

ہاں

ہاں

15

28

اتراکھنڈ

ہاں

ہاں

28

 

نافذ کیاگیا

27

27

1072

 

نافذ نہیں کیا گیا

1

1

 

 

******

ش ح۔ع م ۔ ف ر

U:9612



(Release ID: 2043520) Visitor Counter : 11