خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک کوڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے کثیر مصنوعاتی خوراک کو تابکاری سے مبرا بنانے کی اکائیاں قائم کرنے کے لیے دلچسپی کے اظہار کے مراسلے اور تجاویز مدعو کیے ہیں


کمپنیوں کو اپنی تجاویز آن لائن داخل کرنے کی ضرورت ہے

دلچسپی کے اظہار کے مراسلے /تجاویز داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 ستمبر 2024 ہے

Posted On: 09 AUG 2024 12:20PM by PIB Delhi

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے مربوط کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن ، بنیادی ڈھانچے (کولڈ چین اسکیم) جوسینٹرل سیکٹر امبریلا اسکیم –پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کا ایک جز و، کے کثیر مصنوعاتی خوراک کو تابکاری سے مبرا بنانے کی اکائیاں قائم کرنے کے لیے خواہشمندصنعت کاروں سے  دلچسپی کے اظہار کے مراسلے /تجاویز مدعو کیے ہیں۔اس میں وزارت کا تعاون بھی حاصل ہے، جس کا کے اعلان 25-2024 کے مالی سال کے لیے مرکزی بجٹ میں کیا گیا تھا۔ ڈیمانڈ پر مبنی کولڈ چین اسکیم کے تحت اہل پروجیکٹوں کو گرانٹ ان ایڈ/سبسڈی کی شکل میں مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

 

کمپنیوں کو ‘‘ پرردھان منتری کسان سمپدا یوجنا’’کے تحت متعلقہ تفصیلات (مناسب عنوانات کے تحت) صرف https://www.sampada-mofpi.gov.in/ پر اپنی تجاویز آن لائن جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام تجاویز کو اسکیم کے رہنما خطوط کے عنوان ‘‘انٹیگریٹڈ کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر کے لیے اسکیم – خوراک کاتابکاری سے مبرا بنانے کی اکائیوں کاقیام’’ کے مطابق مقررہ تاریخ کو یا اس سے پہلے تیار کرنے اور جمع کروانے کی ضرورت ہے۔  یہ تجاویز  https://www.mofpi.gov.in  پردستیاب مورخہ 6 اگست 2024تک جمع کی جاسکتی ہیں۔

 

 دلچسپی کے اظہار کے مراسلے/تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 ستمبر 2024 ہے۔

*****

 

ش ح۔ح ا۔ج ا

U:9611

 



(Release ID: 2043495) Visitor Counter : 10