وزارات ثقافت
ہر گھر ترنگا مہم 9 سے 15 اگست تک چلائی جائے گی
ارکان پارلیمنٹ 13 اگست کو دہلی میں ترنگا بائیک ریلی میں شرکت کریں گے
تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے، مہم کی کامیابی کو یقینی بناتے ہوئے تقریبات میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت
Posted On:
08 AUG 2024 6:49PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج، یعنی 8 اگست، 2024 کو اعلان کیا کہ ''ہر گھر ترنگا'' (ایچ جی ٹی) مہم کا تیسرا ایڈیشن 9 سے 15 اگست، 2024 کو یوم آزادی کی تقریبات کے حصہ کے طور پر منایا جائے گا۔ آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ہر ہندوستانی کو قومی پرچم، ترنگا لہرانے کی ترغیب دے کر شہریوں میں حب الوطنی اور قومی فخر کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور جھنڈے کے ساتھ سیلفی لیں اور اسے harghartiranga.com پر اپ لوڈ کریں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ 2022 میں آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام شروع کی گئی ''ہر گھر ترنگا'' مہم ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر گئی ہے، جسے پورے ملک میں سماج کے متنوع طبقات نے قبول کیا ہے۔ 2022 میں 23 کروڑ سے زیادہ گھروں پر قومی پرچم لہرایا گیا اوراور 6 کروڑ لوگوں نے harghartiranga.com پرچم کے ساتھ اپنی سیلفیز اپ لوڈ کیں۔ 2023 میں، ایچ جی ٹی مہم کے تحت 10 کروڑ سے زیادہ سیلفیز اپ لوڈ کی گئیں۔
وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مہم کی کامیابی کو یقینی بناتے ہوئے تقریبات میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔ صنعت کے کلیدی شراکت دار- ای کامرس پلیٹ فارم، ریلوے، شہری ہوا بازی کے شعبے، ہندوستانی مسلح افواج، اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) بھی معلومات کو پھیلانے اور مہم کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں سیلف ہیلپ گروپس بڑے پیمانے پر پرچم کی تیاری اور دستیابی میں فعال طور پر حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشترکہ کوشش قومی پرچم کو عزت دینے کے وژن کو حقیقت میں بدل رہی ہے اور ہندوستان کے لوگوں کے ذریعہ ہندوستان کے لوگوں کے لئے ایک اور سنگ میل کی تقریب ہے۔
مزید تفصیلات بتاتے ہوئے جناب شیخاوت نے بتایا کہ ہر گھر ترنگا تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں مختلف آؤٹ ریچ سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں، ان میں شامل ہیں:
- ترنگا رن: حب الوطنی کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔
- ترنگا کنسرٹس: ہمارے قومی ورثے کا جشن منانے کے لیے حب الوطنی کے گانوں پر مشتمل موسیقی کے پروگرام۔
- اسٹریٹ ڈرامے (نکڑ ناٹک): اتحاد اور حب الوطنی کا پیغام پھیلانے کے لیے مقامی کمیونٹیز میں پرفارمنس۔
- مصوری کے مقابلے: نوجوانوں اور بچوں کو قوم سے محبت کے فنی اظہار میں شامل کرنا۔
- ترنگا کے ارتقاء پر نمائشیں: قومی پرچم کی تاریخ اور اہمیت کی نمائش۔
- فلیش موبس: عوامی مقامات پر قومی فخر کی پرجوش نمائش۔
ترنگا بائیک ریلی
اس مہم کی ایک خاص چیز ترنگا بائیک ریلی ہے جس میں ممبران پارلیمنٹ شامل ہیں، جو 13 اگست کو صبح 8 بجے دہلی میں ہونے والی ہے۔ یہ ریلی بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی سے شروع ہوگی اور انڈیا گیٹ سے ہوتی ہوئی میجر دھیان چند اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوگی۔
https://video.twimg.com/ext_tw_video/1821513378604384256/pu/vid/avc1/522x270/-df8ehypglCqKs3Z.mp4?tag=12
28 جولائی 2024 کو اپنی تازہ ترین ،من کی بات ایپی سوڈ میں، وزیر اعظم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور 'ہر گھر ترنگا' کی روایت کو جاری رکھیں، جس میں گزشتہ دو سال کے دوران عوام کی بڑی تعداد میں شرکت دیکھنے میں آئی ہے۔
https://drive.google.com/file/d/10hbJ-LDm0ZQ0D9G0AWv1LTj1mDTqO-O9/view?usp=sharing
ترنگا کا ارتقاء:
https://drive.google.com/file/d/1UrDUw_KuHZ7NoLRVhtaRLSBtukE6M3SM/view?usp=drive_link
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم harghartiranga.com ملاحظہ کریں۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 9588
(Release ID: 2043335)
Visitor Counter : 84