نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرجمہوریہ نے مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی جناب بدھادیب بھٹاچاریہ کے انتقال پر تعزیت کااظہارکیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 AUG 2024 4:34PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر نے مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ جناب بدھا دیب بھٹاچاریہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
‘‘ایکس’’ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا:
‘‘مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ جناب بدھا دیب بھٹاچاریہ کے انتقال کے بارے میں جان کرکافی دکھ اورافسوس ہوا ہے۔
مغربی بنگال کے گورنر کی حیثیت سے کئی بار مجھے ان کی دانشمندانہ حکمت عملی کا فائدہ حاصل ہوا۔
تمام اہل خانہ اور رشتہ داروں سے میری دلی تعزیت۔
میری دعا ہے کہ بھگوان آنجہانی بدھادیب بھٹاچاریہ کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم خسارہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔’’