جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ای- ویسٹ کا انتظامیہ

Posted On: 07 AUG 2024 3:42PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) نے ای- ویسٹ (انتظامیہ ) ضابطے 2022 کو نوٹیفائی  کیا ہے، جو یکم اپریل 2023 سے نافذ ہیں اور وقتاً فوقتاً اس میں ترمیم کی جاتی ہے۔ یہ قواعد، شمسی فوٹو وولٹک ماڈیولز یا پینلز یا سیلز پر لاگو ہوتے ہیں، جو مذکورہ قواعد کے باب V کی دفعات کے تابع ہیں۔ ان قواعد کے مطابق، شمسی فوٹو وولٹک ماڈیولز یا پینلز یا سیلز کے ہر مینوفیکچرر اور پروڈیوسر کو:

  1. پورٹل پر اندراج  کو یقینی بنانا؛
  2. اس سلسلے میں  آلودگی کو  کنٹرول کرنے کے مرکزی بورڈ کی طرف سے وضع کردہ رہنما خطوط کے مطابق سال 2035-2034 تک شمسی فوٹو وولٹک ماڈیولز یا پینلز یا سیلز کے فضلے کو ذخیرہ کرنا؛
  3. سال کے اختتام پر یا اس سے پہلے پورٹل پر دیے گئے فارم میں سالانہ ریٹرن فائل کریں ، وہ جس کا ریٹرن کا تعلق سال 2035-2034 تک ہے؛
  4. اس بات کو یقینی بنائیں کہ سولر فوٹو وولٹک ماڈیولز یا پینلز یا سیلز کے علاوہ فضلہ کی پروسیسنگ اس وقت کے لیے لاگو قوانین یا رہنما خطوط کے مطابق کی جائے؛
  5. اس بات کو یقینی بنائیں کہ سولر فوٹو وولٹک ماڈیولز یا پینلز یا سیلز کی انوینٹری پورٹل پر واضح طور پر دستیاب کی گئی ہے۔
  6. اس سلسلے میں  آلودگی کو کنٹرول کرنے کے مرکزی بورڈ کی طرف سے مقرر کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور رہنما خطوط پر عمل کریں۔

 مزید برآں، سولر فوٹو وولٹک ماڈیولز یا پینلز یا سیلز کے ری سائیکلر کو مواد کی وصولی کے لیے لازمی قرار دیا جائے گا ،جیسا کہ اس سلسلے میں مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے طے کیا ہے۔

بادبانی ٹربائن کے زیادہ تر اجزاء دھاتوں پر مشتمل ہوتے ہیں، جن کو ری سائیکل کیا جا سکتا ہے اور بلیڈ میں استعمال ہونے والے فائبر رینفورسڈ پلاسٹک (ایف آر پی) کے لیے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی)  نے شیٹ مولڈنگ کمپاؤنڈ (ایس ایم سی) سمیت تھرموسیٹ پلاسٹک کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے مئی 2016 کو / فائبر ریئنفورسڈ پلاسٹک (ایف آر پی)  سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔  

یہ معلومات نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب سری پد یسو نائک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

************

ش ح۔ ا ع   ۔ را

U-9474



(Release ID: 2042696) Visitor Counter : 26