نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ 9-10 اگست کو راجستھان کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ جودھ پور میں عدالتی افسران کی ریاستی سطح کی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے

نائب صدر جمہوریہ راجستھان ہائی کورٹ، جودھپور کی پلاٹینم جوبلی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

Posted On: 07 AUG 2024 2:36PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب جگدیپ دھنکھڑ اور ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ 9 اگست 2024 سے راجستھان کے جودھ پور کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔

اپنے دورے کے پہلے دن، جناب دھنکھڑ جودھ پور میں عدالتی افسران کی ریاستی سطح کی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

دوسرے دن، نائب صدر جمہوریہ راجستھان ہائی کورٹ، جودھ پور کی پلاٹینم جوبلی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا  ک ۔ن ا۔

U-9463



(Release ID: 2042585) Visitor Counter : 21