محنت اور روزگار کی وزارت

روزگار سے منسلک ترغیبی اسکیم کو مشن موڈ میں تیزی سے نافذ کیا جائے گا: ڈاکٹر منڈاویہ


مرکزی وزیر نے ای ایل آئی اسکیم کے نفاذ سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی

ای ایل آئی اسکیم سے2 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی

Posted On: 06 AUG 2024 2:55PM by PIB Delhi

روزگارپیدا کرنے کے مواقع کو تقویت بہم پہونچانے کے مقصد سے، محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امورنیز کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو یعنی روزگار سے منسلک ترغیبی اسکیم (ای ایل آئی) کومشن موڈ میں تیزی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی۔ اس اسکیم کامرکزی بجٹ 25-2024 میں اعلان کیا گیا تھا ۔یہ بات ڈاکٹر منڈاویہ نے ای ایل آئی اسکیم اور اس کے نفاذ کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر محنت اور روزگارکی مرکزی وزیرمملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے اور وزارت اور ای پی ایف او کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TC5S.jpg

 

ڈاکٹر منڈاویہ نے ایک مضبوط میکانزم کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ای ایل آئی اسکیم کے فوائد حقیقی استفادہ کنندگان تک پہنچیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ‘‘یہ ضروری ہے کہ ہماری کوششیں ایک پائیدار اور مبنی برشمولیت روزگار کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی طرف مبذول ہوں۔ای ایل آئی اسکیم کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور آجروں اور ملازمین کو ترغیبات فراہم کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔’’

ای ایل آئی اسکیم کا مقصد 2 سال کی مدت میں ملک میں 2 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ اس سے روزگار کے مواقع بڑھانے اور ذریعہ معاش کو بہتربنانے میں نمایاں مدد ملے گی۔

مرکزی وزیر نے افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کو، خاص طور پر مستفیدین کو ای ایل آئی اسکیم کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک وسیع پیمانے پر رسائی اور بیداری کی مہم چلائیں۔

وزیر اعظم کے 5 اسکیموں کے پیکج کے ایک حصے کے طور پرمرکزی بجٹ25-2024 میں ‘روزگار سے منسلک ترغیب’ کے لیے تین اسکیموں کا اعلان کیا گیا تھا اور2لاکھ کروڑ روپئے کے مرکزی بجٹ کے ساتھ 5 سال کی مدت میں 4.1 کروڑ نوجوانوں کو روزگار، ہنرمندی اور دیگر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے۔

محنت اور روزگارکی وزارت  مذکورہ اسکیموں کی تفصیلات کے ساتھ ان کے نفاذ کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

 

********

 

ش ح۔ ع م ۔ف ر

 (U: 9445)



(Release ID: 2042450) Visitor Counter : 32