سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ضعیف لوگوں اور دیویانگ جنوں کے لیے اسکیمیں
Posted On:
06 AUG 2024 12:38PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویضاختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ آٹزم، سریبرل پالسی (دماغی فالج)، ذہنی طور پر کمزوری (ذہنی معذوری) اور معذور ی سے متعلق متعدد بیماریوں کے شکار افراد کی فلاح و بہبود کے لیے نیشنل ٹرسٹ جو معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے سمرتھ (رسپائٹ کیئر اسکیم)، گھروندا زندگی بھر کی دیکھ بھال اور مدد کے ساتھ ساتھ سمرتھ-کم-گھروندا (رہائشی نگہداشت کی اسکیم) ان معذور افراد کے لیے (بالغوں کے لئے گھر گروپ اسکیم) کو نافذ کر رہا ہے، جو یتیم ہیں، جن کے کنبے مصیبت میں ہیں اور جن کا تعلق ملک میں رجسٹرڈ اس کی تنظیموں (آر اوز) کے ذریعہ خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے گھرانوں سے ہے۔
نیشنل ٹرسٹ نے اپنی رجسٹرڈ تنظیموں کے ذریعے ملک میں 40 مقامات پر سمرتھ (رسپائٹ کیئر اسکیم) سینٹرز، گھروندا (گروپ ہوم فار ایڈلٹس) سینٹرز اور سمرتھ کم گھروندا (رہائشی نگہداشت اسکیم) مراکز قائم کیے ہیں، تفصیلات کے مطابق ضمیمہ-اے میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش م۔ ن ا۔
U- 9382
(Release ID: 2042024)
Visitor Counter : 43