شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے سرکاری اعدادوشمار کی آسانی کے لیے اعدادو شمار کے انتظامیہ اور شیئرنگ کا ایک جامع نظام قائم کرنے کے لیے ای-سنکھیاکی پورٹل کا آغاز کیا ہے

Posted On: 05 AUG 2024 1:02PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی ائی) نے 29 جون 2024 کو ای-سنکھیاکی پورٹل کا آغاز کیا ہے ،جس کا مقصد ملک میں سرکاری اعدادوشمار کی آسانی کے لیے اعدادو شمار کے انتظامیہ اور شیئرنگ کا ایک جامع نظام قائم کرنا ہے۔ یہ دو ماڈیولز پر مشتمل ہے۔ اعدادو شمار کیٹلاگ اور میکرو انڈیکیٹرز۔ اعدادو شمار کیٹلاگ ماڈیول وزارت کے اعدادو شمار کے بڑے اثاثوں کی فہرست فراہم کرتا ہے، جس میں صارفین کو اعدادو شمار تلاش کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ میکرو انڈیکیٹرز ماڈیول اس وزارت کے چار اہم پروڈکٹس کے میکرو انڈیکیٹرز کا ٹائم سیریز کا اعدادو شمار پیش کرتا ہے جس میں میٹا اعدادو شمار کے ساتھ فلٹرنگ اور ویژولائزنگ کی خصوصیات ہیں۔

اعدادو شمار کے تحفظ  کے اقدامات کو اپنانا ایک مسلسل عمل ہے۔ اس سلسلے میں اٹھائے گئے بڑے اقدامات، میں پچھلے تین سالوں میں، نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) کی کلاؤڈ سہولت میں اعدادو شمار کا ذخیرہ، ایپلی کیشنز کا سیکورٹی آڈٹ اور ڈومینز کےسیکیرو اسٹاک لیئرس(ایس ایس ایل) کا نفاذ،ولنرابیلیٹی اسسمنٹ، تعمیل این آئی سی، انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی-ان) وغیرہ جیسی ایجنسیوں کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، سی ای آر ٹی-ان الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئیٹی وائی) کے تحت مختلف سرگرمیاں بھی انجام دیتا ہے جیسے سائبر کے لیے مشورے اور رہنما خطوط جاری کرنا۔ معلومات کا تحفظ، حساسیت کے پروگراموں/تربیتیں/ورکشاپوں کا انعقاد، سائبر تھریٹ ایکسچینج پلیٹ فارم اور سائبر سوچھتا مرکز کو چلانا، سائبر کرائسز منیجمنٹ پلان کی تشکیل، نیشنل سائبر کوآرڈینیشن سینٹر (این سی سی سی) کا قیام اور اعدادوشمار کے لیے سیکیورٹی آڈیٹنگ تنظیموں کی فہرست وغیرہ شامل ہیں۔

یہ معلومات اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

U.No.9307

(ش ح –ا ع  -  م ص )      



(Release ID: 2041594) Visitor Counter : 15