امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے ملک کے لوگوں سے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت 9 سے 15 اگست تک اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی اپیل کی ہے


ہماری شان، ہمارا ترنگا، اپنے گھروں پر لہرائیں، ترنگا کے ساتھ سیلفی لیں، اور اسے ہر گھر ترنگا ویب سائٹ https://harghartiranga.com پر اپ لوڈ کریں: جناب امت شاہ

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی #ہر-گھر-ترنگا مہم پچھلے دو سالوں میں ایک قومی تحریک میں تبدیل ہو گئی ہے

#ہر-گھر-ترنگا مہم نے ملک کے طول و عرض میں ہر ہندوستانی کے اندر بنیادی اتحاد کو جگایا ہے

میں تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس تحریک کو مزید تقویت دیں اور ایک بار پھر اسی جوش و جذبے کے ساتھ اس میں حصہ لیں: مرکزی وزیر داخلہ

Posted On: 03 AUG 2024 1:57PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے ملک کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت 9 سے 15 اگست تک اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور اپنی سیلفی ویب سائٹ https://harghartiranga.com پر اپ لوڈ کریں۔

آج X پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا، ”وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی #ہر-گھر-ترنگا مہم پچھلے دو سالوں میں ایک قومی تحریک میں تبدیل ہو گئی ہے، جس نے ہر ہندوستانی میں بنیادی اتحاد کو بیدار کیا ہے۔ میں تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس تحریک کو مزید تقویت دیں اور ایک بار پھر اسی جوش و جذبے کے ساتھ اس میں حصہ لیں۔ ہماری شان، ہمارا ترنگا، اپنے گھروں پر لہرائیں، ترنگا کے ساتھ سیلفی لیں، اور اسے ہر گھر ترنگا ویب سائٹ: https://harghartiranga.com پر اپ لوڈ کریں۔

   ****

ش ح۔ ف ش ع- ج ا

U: 9262



(Release ID: 2041132) Visitor Counter : 23