نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سوپنل کسالے نے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مردوں کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا


ہندوستان نے پیرس 2024 اولمپکس میں تیسرا تمغہ حاصل کیا

Posted On: 01 AUG 2024 4:09PM by PIB Delhi

ایک تاریخی کامیابی میں، سوپنل کسالے، پیرس اولمپکس میں 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن (3پی) ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی شوٹر بن گئے ہیں۔ سوپنل ، ایک ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) ایتھلیٹ نے قابل ذکر لچک اور درستگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 451.4 پوائنٹس کے مجموعی اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر آنے کے لیے رینک پر مسلسل پیشرفت کرتے ہوئے، قوم کے لیے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پیرس اولمپکس میں ہندوستان کا یہ تیسرا تمغہ ہے۔  یہ تینوں  تمغے شوٹنگ مقابلوں سے  حاصل کیےگئے ہیں۔

اہلیت کا  راؤنڈ:

سوپنل نے کوالیفکیشن مرحلے میں 7ویں نمبر پر رہنے کے بعد ،  فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا، جہاں انہوں  نے کل 590 پوائنٹس حاصل کیے۔ ان کی مسلسل کارکردگی نے مقابلے  میں سرفہرست دعویداروں میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔

کلیدی حکومتی مداخلتیں اور مالی امداد (پیرس سائیکل):

  • گولہ بارود کی خریداری: شوٹنگ میں اعلیٰ کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔
  • ذاتی کوچ کے ساتھ اندرون ملک  تربیت: مہارت کو بہتر بنانے اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ذاتی نوعیت کی کوچنگ، ٹارگٹڈ رہنمائی اور مدد فراہم کی جاتی ہے۔
  • ٹاپس (ٹارگٹ اولمپک پوڈیم سکیم):  1758557روپے
  • تربیت اور مقابلہ  کے لیے سالانہ کیلنڈر (اے سی ٹی سی): 14269647 روپے

کامیابیاں:

اس تاریخی اولمپک تمغے کے لیے سوپنل کسالے کا سفر بے شمار کامیابیوں سے مزین  ہے:

  • عالمی چیمپئن شپ، قاہرہ (2022): بھارت کے لیے اولمپک کوٹہ کی جگہ جیت کر چوتھے نمبر پر رہے۔
  • ایشین گیمز 2022: ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ ۔
  • ورلڈ کپ، باکو (2023): مکسڈ ٹیم مقابلے  میں طلائی اور انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں دو چاندی کے تمغے ۔
  • عالمی چیمپئن شپ، قاہرہ (2022): ٹیم  مقابلے میں کانسے کا تمغہ۔
  • ورلڈ کپ، نئی دہلی (2021): ٹیم  مقابلے  میں  طلائی تمغہ۔

 

پس منظر:

پونے میں 6 اگست 1995 کو پیدا ہوئے، سوپنل کسلے کا تعلق ایک زرعی گھرانے سے ہے۔ کھیلوں میں ان کا سفر 2009 میں اس وقت شروع ہوا جب ان کے والد نے انہیں مہاراشٹر سرکار  کے پرائمری اسپورٹس پروگرام، کریدا پربھوڈینی میں شامل کیا۔ ایک سال کی سخت جسمانی تربیت کے بعد انہیں  ایک کھیل کا انتخاب کرنا  تھااور اس نے شوٹنگ کا انتخاب کیا۔ 2013 میں، لکشیہ اسپورٹس  نےانہیں اسپانسر کیا ۔

2015 میں، انہوں  نے کویت میں 2015 ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ کی  جونیئر کیٹیگری میں 50 میٹر رائفل پروون 3 میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے گگن نارنگ اور چین سنگھ  سے پہلے تغلق آباد میں منعقدہ 59 ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ بھی جیتی تھی  جو 50 میٹر رائفل پروون مقابلے میں تھی۔ انہوں نے اسی کارکردگی کو ترواننت پورم میں 61 ویں قومی چمپئن شپ میں 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں طلائی تمغہ جیت کر دہرایا تھا۔

  ************

ش ح   ۔     اع   ۔     ت ح

 (U: 9133)



(Release ID: 2040255) Visitor Counter : 38