صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ملک میں زیکا وائرس پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تازہ ترین صورتحال


حکومت ہند نے زیکا وائرس کی بیماری  سے نمٹنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے

انٹیگریٹڈ ویکٹر مینجمنٹ یعنی نامیہ یاحشرہ کے مربوط بندوبست اوربرادری کی موثر شرکت کے لیے تکنیکی رہنما خطوط  نافذ کرنےکی غرض سےریاستوں کو بھیجے گئے

بیماری کی روک تھام اور احتیاطی اقدامات کےلئے قومی صحت مشن فنڈز

بیماریوں پرکڑی نظر رکھنے سے متعلق مربوط  نظام کے تحت زیکا اور دیگر بیماریوں کی نگرانی کی جارہی ہے

Posted On: 30 JUL 2024 4:20PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے زیکا وائرس کی بیماری سے نمٹنے کے لیے ایک ایکشن پلان یعنی عملی منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ منصوبہ، وبا  یا بیماری کے پھیلنے کی روک تھام کے مقصد سے کئے جانے  والے صحت عامہ کے مختلف ضروری اقدامات کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ اس منصوبے کی  وسیع پیمانے پر تشہیر کی گی ہے اور اسے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب کرایا گیا ہے، جو: https://main.mohfw.gov.in/?q=media/disease-alerts/national-guidelines-zika-virus-disease/action-plan-managing-zika-virus-disease. پر دستیاب ہے۔

حکومت نے زیکا وائرس کی بیماری کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے درج ذیل امداد فراہم کی ہے۔

  1. انٹیگریٹڈ ویکٹر منجمنٹ  یعنی نامیہ یاحشرہ کے مربوط بندوبست اوربرادری کی موثر شرکت کے لئےتکنیکی رہنما خطوط  نافذ کرنےکی غرض سےریاستوں کو بھیجے گئے
  2. قومی صحت مشن کے تحت، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوبیماری کی روک تھام  سے متعلق سرگرمیوں جیسے گھریلو افزائش چیکرس کی فراہمی، آشا کارکنان کی شمولیت، کیڑے مار دوا، فوگنگ مشینیں، تربیتی معاونت، بیداری  پیدا کرنے سے متعلق سرگرمیوں وغیرہ کے لیے بجٹ امداد فراہم کی جاتی ہے۔
  3. نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول  یعنی بیماریوں پر قابو پانے کے قومی مرکز(این سی ڈی سی) میں انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس پروگرام  یعنی بیماریوں پر نظر رکھنے اورنگرانی  سے متعلق مربوط پروگرام(آئی ڈی ایس پی)، زیکا وائرس سمیت 33 سے زیادہ پھیلنے کا خطرہ رکھنے والی متعدی بیماریوں کی نگرانی اورروک تھام نیز بیاریوں پر قابو پانے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے۔ ہر ریاست نے ان بیماریوں کی تحقیقات اور نگرانی کے لیے آئی ڈی ایس پی کے تحت ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ لیبارٹریز (ڈی پی ایچ ایلز) اور اسٹیٹ ریفرل لیبارٹریز (ایس آر ایلز) جیسی لیبارٹریوں کو نامزد کیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ،صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو بہتر بنانے کے مقصد سے مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ زیکا کے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں بستروں کو محفوظ کرنےکاعمل اس کی منفرد ضروریات اور صورت حال کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ملک میں ریاست کے لحاظ سے زیکا وائرس کے کیسز کی تفصیل ضمیمہ میں پیش کی گئی ہے۔

ضمیمہ

آئی ڈی ایس پی کے تحت2023-2017 کے دوران زیکا کے پھیلنے  کے بارے میں ریاست کے لحاظ سے کیسز اور اموات کی رپورٹ

ریاست کا نام

2017

2018

2021

2022

2023

2024*

کل کیسز

 

 

 

 

 

 

گجرات

3

 

 

 

 

 

3

کرناٹک

 

 

 

1

 

3

4

کیرالہ

 

 

84

1

12

 

97

مدھیہ پردیش

 

260

 

 

 

 

260

مہاراشٹر

 

 

 

 

11

10

21

راجستھان

 

1

 

 

 

 

1

تمل ناڈو

1

 

 

 

 

 

1

اترپردیش

 

 

150

 

 

 

150

کل میزان

4

261

234

2

23

13

537

* آئی ڈی ایس پی – آئی ایچ آئی پی  پورٹل کے مطابق 22.07.2024 کو زیکا وائرس کے کیسز (آئی  فارم)۔

 

*****

ش ح۔ع م ۔ ف ر

U:9031



(Release ID: 2039394) Visitor Counter : 11