وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے این اے ٹی ایس 2.0 پورٹل کا آغاز کیا، گریجویٹس اور ڈپلومہ کے حامل نوجوانوں کو روزگار کے دوران تربیت کے لئے ڈی بی ٹی کے ذریعے    100 کروڑ روپے کے مشاہرے  تقسیم کیے


این اے ٹی ایس پورٹل 2.0 اپرنٹس شپ کو جمہوری بنانے، ہنرمندی کے خلاء کو پُر کرنے، نوجوانوں کی خواہشات کو پورا کرنے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کی ایک اہم کوشش ہے:جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 30 JUL 2024 7:51PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں نیشنل اپرنٹس شپ اینڈ ٹریننگ اسکیم 2.0 پورٹل کا آغاز کیا اور ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے اپرنٹسز کو 100 کروڑ روپے کے مشاہرے تقسیم کئے۔ یہ اپرنٹسز مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جیسے کہ آئی ٹی/آئی ٹی ایز ، مینوفیکچرنگ، آٹوموبائل وغیرہ۔ یہ اقدام نوجوانوں کو ہنر مندبنانے اور روزگار فراہم کرنے کی حکومت کی توجہ کےعین مطابق ہے۔امید ہے کہ این اے ٹی ایس 2.0 پورٹل سے فائدہ اٹھانے والوں کی ایک بڑی تعداد کو رجسٹر کرنے اور اپرنٹس شپ کے لیے درخواست دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ مزید برآں، ادارے/صنعتیں اپنی خالی اسامیوں اور کنٹریکٹ کا انتظام کرنے کے لیے پورٹل کا فائدہ اٹھائیں گی۔لہذا،نوجوان گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کی ایک قابل ذکر تعداد کو روزگار کی غرض سے ہنر مندی کے حصول میں مدد کی جائے گی، اس کے ساتھ ماہانہ  مشاہرہ کی ضمانت دی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HV7G.jpg

کارآموزی کے مستقبل کے بارے میں دو پینل مباحثے- اپرنٹس شپ ایمبیڈڈ ڈگری پروگرام، تمام اپرنٹس شپ کے لیے کریڈٹس، انڈسٹری اوراعلیٰ تعلیم کے  اشتراک اور ڈی بی ٹی اور ای گورننس کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا، بھی اس تقریب کے دوران منعقد کئے گئے۔جس میں نامور معززین، ماہرین تعلیم اور طلباء نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران سرفہرست تین  اداروں /صنعتوں کوگنزینٹ ٹیکنالوجی  سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ ،انفوسز لمیٹڈاور ٹیک مہندر پرائیویٹ لمیٹڈکو تسلیم کیا گیا۔

جناب کے سنجے مورتی، سکریٹری، محکمہ اعلیٰ تعلیم؛ پروفیسر ٹی جی سیتارام، چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای؛ پروفیسر ایم جگدیش کمار، چیئرمین، یو جی سی؛ جناب انل سہسرابدھے، چیئرپرسن این ای ٹی ایف؛ جناب گووند جیسوال، جوائنٹ سکریٹری، ایم او ای؛ جناب گورو سنگھ، ڈائریکٹر،اعلیٰ تعلیم؛ ماہرین تعلیم، افسرا ن اور طلباء نے بھی شرکت کی اس تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران دو اپرنٹسز نے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XPU3.jpg

جناب دھرمیندر پردھان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے ٹی ایس پورٹل 2.0 اپرنٹس شپ کو جمہوری بنانے، ہنر مندی کے خلاء کو پُر کرنے ، نوجوانوں کی خواہشات کو پورا کرنے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شروع کیا گیا پورٹل اپرنٹس شپ کے مواقع کی رسائی کو وسیع کرے گا اور امیدواروں اور آجروں کے درمیان میچ میکنگ میں مدد کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ دور صرف ڈگریاں حاصل کرنےکے لئے نہیں بلکہ قابلیت پیدا کرنے کا بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کورس کے نصاب کو روزگار کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس سال کے بجٹ میں ہنر مندی اور روزگار کو فروغ دینے پر بھی بہت زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اپرنٹس شپ ماحولیاتی نظام کو متنوع اور ابھرتے ہوئے  شعبوں کا احاطہ کرنا چاہیے۔انہوں نے تمام  فریقوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی آبادی سے حاصل  ہونے والے فائدے کو استعمال کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کریں۔

جناب پردھان نے تمام تعلیمی اداروں اور صنعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ این  اے ٹی ایس 2.0 پورٹل میں شامل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپرنٹسز شپ کو ایک عوامی تحریک بنانا ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ  این اے ٹی ایس کے مشاہرے کے فوائد مطلوبہ اپرنٹسز کو مقررہ وقت  پر، موثر اور شفاف طریقے سے پہنچائے جائیں، حکومت ہند نے 2024 کے ادائیگی کے فوائدکی  براہ راست منتقلی کے نظام  کے ذریعہ اپنے مشاہرے کے حصہ کی ادائیگی  براہ راست اپرنٹسز کے بینک کھاتوں میں شروع کی ہے۔ اس کا مقصد ڈی بی ٹی سسٹم کے استعمال کو بڑھانا ہے تاکہ اسکیم کے تمام استفادہ کنندگان کو مشاہرے میں حکومت کا حصہ فراہم کیا جاسکے۔

اس اسکیم کو این اے ٹی ایس 2.0 پورٹل کے ذریعہ سہولت فراہم کی گئی ہے جسے وزارت تعلیم نے اےآئی سی ٹی ای اوربی او پی ٹی/بی او اے ٹیز کے تعاون سے وزارت میں ہی تیار کیا ہے جس میں اپرنٹس شپ لائف سائیکل سرگرمیوں جیسے طلباء کے رجسٹریشن، اسامیوں کا اشتہار،طلباء کی درخواست ،کنٹریکٹ کریشین ،سٹیفکیشن،رپورٹنگ  نیز مشاہرے کی ڈی بی ٹی کے ذریعہ تقسیم  کے بندوبست کے لئے ایک ون اسٹاپ حل فراہم کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل اب مکمل طور پر کام کر رہا ہے اوروزارت تعلیم کے ذریعہ اینڈ ٹو اینڈ ڈی بی ٹی عمل کو پورا کرنے کے لئے اس کا فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔

این ای پی 2020 کا مقصد پیشہ ورانہ تعلیم کو مرکزی دھارے میں لانا اور تعلیم کے مختلف  شعبوں کے درمیان حائل رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔یہ طلباء کے لیے عمودی اور افقی  موبلیٹی  کو یقینی بنانے کے لیے عمومی اور پیشہ ورانہ تعلیم کو یکجا کرنے پر زور دیتی ہے۔این ای پی 2020 کے مطابق ، یو جی سی اور اےآئی سی ٹی ای کی طرف سے اپرنٹس شپ ایمبیڈڈ ڈگری پروگرامز (اےای ڈی پی) کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔

**********

 

ش ح ۔  ف ا - م ش

U. No.9034



(Release ID: 2039375) Visitor Counter : 12