کوئلے کی وزارت

کوئلے کی درآمدات کو کم کرنا، برآمدات کو بڑھانا

Posted On: 29 JUL 2024 1:48PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کوئلے کی درآمدات کو کم کرنے اور کوئلے کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک تبدیلی  لانے والے اقدام کی سربراہی کر رہی ہے، جو ملک کے توانائی کے منظر نامے میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کر رہی ہے۔ اس اسٹریٹجک اقدام کا مقصد گھریلو کوئلے کی پیداوار کو بڑھانا، توانائی تحفظ کو مضبوط بنانا اور کوئلے کے شعبے کی ترقی میں مدد کرنا ہے۔

سال 2023-24 میں ہندوستان کی کوئلے کی پیداوار میں 11.65 فیصد کا غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے حکومت کی خود انحصاری کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ سال 2024-25 کے لیے ہدف 1,080 ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے، جو کوئلہ پیدا کرنے والے ایک بڑے ملک کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

کوئلے کی درآمدات کو کم کرنے کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے، ایک بین وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی اور یہ کمیٹی مختلف وزارتوں کے درمیان بات چیت اور کوششوں کو مربوط کرے گی تاکہ درآمدات کے متبادل کے مواقع کی نشاندہی کی جا سکے۔ کچھ اعلیٰ درجے کے کوئلے کی درآمدات کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، غیر ضروری درآمدات کو کم کرنے اور مقامی طور پر تیار کردہ کوئلے کے استعمال کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔

حکومت درآمدات کو کم کرنے کے علاوہ، حیاتیاتی ایندھن کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی برآمدات کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہندوستان کو بین الاقوامی کوئلہ مارکیٹ میں ایک کلیدی پلیئر کے طور پر کھڑا کرنا، آمدنی پیدا کرنا اور اس شعبے میں روزگار کے مواقع تخلیق کرنا ہے۔

کوئلے کی درآمدات میں کمی اور برآمدات کو فروغ دینا ہندوستان کے توانائی تحفظ کو یقینی بنانے  سے متعلق اہم اقدامات ہیں۔ مقامی طور پر پیدا ہونے والے کوئلے پر زیادہ انحصار کرتے ہوئے، ملک غیر ملکی ذرائع پر اپنا انحصار کم کر سکتا ہے اور عالمی قیمت کے اتار چڑھاو سے خود کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔

توقع ہے کہ کوئلے کے شعبے میں تبدیلی سے ہندوستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ کوئلے کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور برآمد سے معاشی ترقی میں مدد ملے گی، ملازمتیں پیدا ہوں گی اور حکومت کو آمدنی ہوگی۔ مزید برآں، درآمدات پر انحصار کم ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بچانے میں مدد ملے گی۔

آئی آئی ایم احمد آباد کے ذریعہ کئے گئے ایک مطالعہ کے مطابق، مندرجہ ذیل پڑوسی ممالک کو 15 ایم ٹی برآمد کرنے کے امکانات موجود ہیں:

  • نیپال – 2ایم ٹی
  • میانمار – 3ایم ٹی
  • بنگلہ دیش - 8 ایم ٹی
  • دیگر - 2 ایم ٹی

میتری سپر تھرمل پاور پروجیکٹ (ایم ایس ٹی پی پی) (میگاواٹ (2X660جو بنگلہ دیش انڈیا فرینڈشپ پاور کمپنی لمیٹڈ (بی آئی ایف پی سی ایل) کے ذریعے تعمیر کیا گیا ہے،این ٹی پی سی اور بنگلہ دیش پاور ڈیولپمنٹ بورڈ (بی پی ڈی بی) کے درمیان 50:50 کاجے وی ہے جس کے لیے بین الاقوامی قیمتوں کی پالیسی کے مطابق سالانہ 5 ملین ٹن کوئلے کی ضرورت ہے۔

کوئلے کی درآمدات کو کم کرنے اور کوئلے کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے وزارت کوئلہ کے اقدامات ملک کی توانائی کی منتقلی میں ایک اہم سنگ میل ہیں۔ گھریلو پیداوار کو بڑھا کر، درآمدات کے متبادل کو آسان بنا کر اور برآمدات کو فروغ دے کر ہندوستان کا مقصد خود انحصاری حاصل کرنا توانائی تحفظ کو مضبوط بنانا اور کوئلے کے شعبے کی ترقی میں مدد کرنا ہے۔ ان کوششوں کے ہندوستانی معیشت اور توانائی کے عالمی منظر نامے میں اس کے مقام پر دور رس اثرات مرتب ہونے کی امید ہے۔

***********

 

 

ش ح – م م – م ش

U. No.8861



(Release ID: 2038825) Visitor Counter : 27