اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی وزارت نے نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈ - 2024 کے لیے درخواستیں طلب کیں
Posted On:
29 JUL 2024 3:11PM by PIB Delhi
وزارت اسٹیل، حکومت ہند دھات کاری کے شعبے میں نمایاں تعاون کی شناخت کے لیے نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈ دیتی ہے جس میں آپریشن، ریسرچ اور ڈیولپمنٹ، ویسٹ مینجمنٹ اور توانائی کا تحفظ شامل ہے۔ صنعت، تحقیق اور اکیڈمیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈز (این ایم اے) - 2024 کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
ایوارڈز درج ذیل چار زمروں میں دیے جائیں گے:-
- لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
- نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈ
- ینگ میٹالرجسٹ ایوارڈ
- ماحولیات
- دھاتی سائنس
- آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر میں تحقیق و ترقی کے لیے ایوارڈ۔
درخواست صرف ویب پورٹل https://awards.steel.gov.in کے ذریعے آن لائن موصول کی جائے گی۔ درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 06/09/2024 کی شام 5:00 بجے ہے۔
اہلیت کے معیار اور نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈز سے متعلق دیگر شرائط و ضوابط سے متعلق رہنما خطوط https://awards.steel.gov.in پر دستیاب ہیں۔
یہ اسکیم صرف ہندوستانی شہریوں کے لیے ہے، جنہوں نے صنعت، آر اینڈ ڈی یا اکیڈمیا میں اپنے کام کے ذریعے ہندوستان میں دھات کاری کے شعبے میں تعاون کیا ہے۔ امیدوار کی اہلیت پر 01/01/2024 غور کیا جائے گا۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 8956
(Release ID: 2038803)
Visitor Counter : 37