ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
گرین انڈیا مشن
Posted On:
29 JUL 2024 12:13PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی ہے کہ نیشنل مشن فار اے گرین انڈیا یعنی سرسبز اور آلودگی سے مبرا ہندوستان کے لئے قومی مشن (جی آئی ایم)ان آٹھ مشنوں میں سے ایک ہے جنہیں آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق قومی عملی منصوبہ کے تحت اجاگرکیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد ہندوستان کے جنگلات کی حفاظت، بحالی اور اضافہ کرنا ہے اور چنندہ منظرناموں میں جنگلات اور غیر جنگلاتی علاقوں میں ماحولیاتی نظام کی بحالی کی سرگرمیاں شروع کرکے آب و ہوا کی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنا ہے۔ جی آئی ایم کے تحت سرگرمیاں مالی سال 16-2015 میں شروع کی گئی تھیں۔
اب تک 155130 ہیکٹیئر کے رقبے پر پودے لگانے/ماحول کی بحالی کے لیے سترہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقہ کو 909.82 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے دہانو ڈویژن میں پودے لگانے/ماحولیات کی بحالی کے لیے جی آئی ایم کے تحت 464.20 ہیکٹیئر رقبہ کااحاطہ کیا گیا ہے۔
پچھلے پانچ برسوں کے دوران جی آئی ایم کے تحت مختص کردہ / تقسیم کیے گئے اور استعمال کیے گئے فنڈز کی مہاراشٹر سمیت، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ 1 میں دی گئی ہیں۔
ضمیمہ -1
گزشتہ پانچ برسوں (20-2019 سے 24-2023) کے دوران جی آئی ایم کے تحت ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے مختص کیے گئے/ تقسیم کیے گئے اور استعمال کیے گئے فنڈز۔
(کروڑ روپے میں)
نمبرشمار
|
ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
مختص کردہ/تقسیم کردہ فنڈز
|
استعمال شدہ فنڈز
|
1
|
آندھرا پردیش
|
2.02
|
2.74
|
2
|
اروناچل پردیش
|
34.71
|
10.56
|
3
|
چھتیس گڑھ
|
12.91
|
11.38
|
4
|
ہریانہ
|
17.15
|
16.82
|
5
|
ہماچل پردیش
|
17.09
|
6.55
|
6
|
جموں و کشمیر
|
32.22
|
31.70
|
7
|
کرناٹک
|
14.27
|
13.56
|
8
|
کیرالہ
|
16.32
|
15.74
|
9
|
مدھیہ پردیش
|
75.49
|
88.92
|
10
|
مہاراشٹر
|
0.00
|
1.78
|
11
|
منی پور
|
35.19
|
26.28
|
12
|
میزورم
|
107.96
|
86.83
|
13
|
اڈیشہ
|
79.00
|
74.91
|
14
|
پنجاب
|
14.62
|
9.38
|
15
|
سکم
|
27.16
|
27.16
|
16
|
اتراکھنڈ
|
122.22
|
113.31
|
17
|
مغربی بنگال
|
10.95
|
10.18
|
18
|
اتر پردیش
|
5.43
|
0.00
|
|
میزان
|
624.71
|
547.82
|
نوٹ: استعمال شدہ فنڈ میں مالی سال 20-2019 سے قبل جاری کئےگئے فنڈز سے ہونے والے اخراجات بھی شامل ہیں۔
******
ش ح۔ ع م ۔ ف ر
U:8901
(Release ID: 2038313)
Visitor Counter : 59