نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منو بھاکر نے پیرس اولمپکس 2024 میں 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسی کا تمغہ جیتا


وہ اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون شوٹر بن گئیں

Posted On: 28 JUL 2024 6:05PM by PIB Delhi

ایک تاریخی کامیابی میں، منو بھاکر نے پیرس 2024 اولمپکس میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ پیرس 2024 اولمپکس میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ اور لندن 2012 اولمپک کھیلوں کے بعد ہندوستان کے لیے شوٹنگ میں پہلا اولمپک تمغہ ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ، منو اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون شوٹر بن گئیں، جس کے ایک دن بعد وہ گزشتہ 20 سالوں میں کسی انفرادی مقابلے میں اولمپک فائنل میں پہنچنے والی پہلی خاتون شوٹر بن گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JM6G.jpg

منو بھاکر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور (2004 ایتھنز)، ابھینو بندرا (2008 بیجنگ)، وجے کمار (2012 لندن) اور گگن نارنگ (2012 لندن) کے بعد اولمپک کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی پانچویں ہندوستانی شوٹر بن گئی ہیں۔

کوالی فکیشن  راؤنڈ کی جھلکیاں:

  • منو بھاکر نے کوالیفکیشن راؤنڈز میں 580 کے اسکور کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا، انہوں نے سب سے زیادہ پرفیکٹ اسکور (27) بھی بنائے۔
  • وہ پچھلے 20 سالوں میں کسی انفرادی ایونٹ میں اولمپک فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون شوٹر بن گئی ہیں! اس سے پہلے سوما شرور ایتھنز 2004 میں 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تھیں۔
  • وہ کسی بھی اولمپکس میں10 میٹر ایئر پسٹل خواتین کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بھی بن گئیں۔

کلیدی سرکاری اقدامات اور مالی امداد (پیرس سائیکل):

  • گولہ بارود اور ہتھیاروں کی سروسنگ، پیلٹ اور گولہ بارود کی جانچ  اور بیرل کے انتخاب کے لیے مدد
  • اولمپکس کی تیاری کے لیے لکژمبرگ میں پرسنل کوچ جناب جسپال رانا کے ساتھ تربیت میں مدد
  • ٹاپس کے تحت مالی امداد: 28,78,634 روپے
  • تربیت اور مسابقت کے لئے سالانہ کیلنڈر  (اے سی ٹی سی) کے تحت مالی امداد: 1,35,36,155 روپے

کامیابیاں:

  • ایشین گیمز (2022) میں 25 میٹر پسٹل ٹیم میں گولڈ میڈل
  • ورلڈ چیمپئن شپ، باکو (2023) میں 25 میٹر پسٹل ٹیم میں گولڈ میڈل
  • ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ، چانگون (2023) میں پیرس گیمز 2024 کے لیے کوٹہ مقام
  • ورلڈ کپ، بھوپال (2023) میں 25 میٹر پسٹل میں کانسی کا تمغہ
  • عالمی چیمپئن شپ، قاہرہ (2022) میں 25 میٹر پسٹل میں چاندی کا تمغہ
  • ورلڈ یونیورسٹی گیمز، چینگدو (2021) میں 10 میٹر ایئر پسٹل انفرادی اور خواتین کے ٹیم ایونٹ میں دو گولڈ میڈل

پس منظر:

منو بھاکر ایک ہندوستانی اولمپیئن ہیں جو شوٹنگ میں حصہ لیتی ہیں۔ وہ ہریانہ  ریاست کے جھجر میں پیدا ہوئیں، یہ ریاست  اپنے باکسرز اور پہلوانوں کے لیے مشہور  ہے، منو بھاکر نے اسکول میں ٹینس، اسکیٹنگ اور باکسنگ جیسے کھیلوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے مارشل آرٹس کی ایک شکل میں بھی حصہ لیا جسے ’تھانگ ٹا‘ کہا جاتا ہے، جس میں انہوں نے قومی سطح پر تمغے جیتے۔ انہوں نے 2016 کے ریو اولمپکس کے  اختتام کے فوراً بعد   جب وہ  محض  14 سال کی تھیں ، جذباتی انداز میں شوٹنگ میں اپنا ہاتھ آزمانے کا فیصلہ کیا اور اسے بہت پسند کیا۔

سال 2017 کی قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں، منو بھاکر نے اولمپین اور سابق ورلڈ نمبر 1 حنا سدھو کو حیران کر دیا جہاں انہوں نے 9 گولڈ میڈل جیتے۔ منو نے 10 میٹر ایئر پسٹل فائنل جیتنے کے لیے سدھو کے ریکارڈ کو توڑنے  کے  لیے 242.3 کا ریکارڈ اسکور کیا۔ 2018 ایک شوٹر کے طور پر بھاکر کے لیے پیش رفت کا سال تھا کیونکہ وہ صرف 16 سال کی عمر میں کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والی نوعمر  کھلاڑی بن گئیں۔

سال 2018 کے بین الاقوامی شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن ورلڈ کپ  گواڈالجارا، میکسیکو میں منعقد ہوا۔ بھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل میں دو بار کی چیمپئن میکسیکو کی الیجانڈرا زوالا کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

منو بھاکر نے 2019 میونخ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں چوتھا مقام  حاصل کرکے   ایک اولمپکس کوٹہ  مقام بھی پا لیا۔ لیکن گیمز میں اس کا ڈیبیو منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوا۔ ٹوکیو 2020 کے فوراً بعد، منو بھاکر  لیما میں خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں جونیئر ورلڈ چیمپئن بن گئیں اور  انہوں نے 2022 قاہرہ ورلڈ چیمپئن شپ میں خواتین کی 25 میٹر پسٹل  مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا اور ہانگژو میں 2023 ایشین گیمز میں اسی ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا۔

تربیت کا مقام:ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج، نئی دہلی

جائے پیدائش: جھجر، ہریانہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8889



(Release ID: 2038159) Visitor Counter : 48