وزارات ثقافت
قریب الوقوع یوگا یوگین بھارت میوزیم کے لیے وزارت ثقافت كی جانب سے یکم سے 3 اگست تک تین روزہ ریاستی کنکلیو کا انعقاد
یہ پہل كا مقصد میوزیم کے انتظام کے دائرے میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دینے کی کوشش ہے
معروف ہندوستانی اور بین الاقوامی میوزیم كے پیشہ وروں کے ذریعہ ذمہ داران كی مشاورت اور صلاحیت سازی کی ورکشاپس شاملِ پروگرام ہیں
Posted On:
28 JUL 2024 1:14PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت یکم سے 3 اگست 2024 تک بھارت منڈپم واقع نئی دہلی میں تین روزہ اسٹیٹ میوزیم کنکلیو کا انعقاد کرے گی۔ اس تین روزہ اجتماع کا مقصد ’یوگا یوگین بھارت میوزیم‘ کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر ریاستی عجائب گھروں اور مرکزی حکومت کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے جس کا مقصد بہترین عالمی طریقوں کی مثال دینا ہے۔ ’یوگا یوگین بھارت میوزیم‘ کے لیے ہندوستان کی نوادرات کی دولت کی بابت جامع تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ریاستوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ آنے والے ریاستی کنکلیو میں متعلقہ ریاست کے ذخیرے کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں۔
کنکلیو ذمہ داران کے ایک متنوع گروپ کو یكجا کرے گا۔ ان میں ریذیڈنٹ کمشنرز، ڈائریکٹرز آف میوزیم، سپرنٹنڈنٹ، کیوریٹرز اور ملک بھر سے محققین شامل ہوں گے۔
وزارت کے سینئر افسران بشمول گلیم ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری اور وزارت کے سیکرٹری بھی اس میں شرکت کریں گے۔ ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اس اجتماع سے خطاب کریں گے۔
ریاستی میوزیم کنکلیو وزارت ثقافت کے گلیم ڈویژن کی طرف سے صلاحیت سازی کے اقدامات کے سلسلے میں تیسرے مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ 14 جون 2004 کو ہونے والی بین وزارتی مشاورت کی کامیابی اور اس کے بعد میوزیم کے پیشہ ور افراد)ڈائریکٹرز، کیوریٹرز، ایجوکیشن آفیسرز، اور کنزرویٹرز( کے ساتھ فرانس کے عجائب گھروں (25-29 جون، 2004 )کے اشتراک سے باہمی تعاون پر مبنی ورکشاپ ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اختتام پذیر ہوا۔اس کانفرنس کا مقصد ہندوستان میں میوزیم کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
وزارت کا مقصد معروف ہندوستانی اور بین الاقوامی میوزیم پیشہ وروں کی قیادت میں صلاحیت سازی کی ورکشاپس کی ایک سیریز کے ذریعےریاستی سطح کے اہلکاروں کو کلیکشن مینجمنٹ، آرکائیونگ اور میوزیم انتظامیہ میں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ مختلف موضوعات پر محیط ہندوستان اور بیرون ملک کے ماہرین کے ساتھ ماسٹر کلاسز بھی منعقد کی جائیں گی، جیسے کہ نارتھ اور ساؤتھ بلاک کا فن تعمیر اور مادیت، تحفظ کے عالمی بہترین طریقے، فنون لطیفہ سے نمٹنا، جمع کرنے کا انتظام، کیوریشن اور میوزیم کا انتظام۔
نظریاتی علم سے ہٹ کر یہ تین روزہ فورم ’یوگا یوگین بھارت میوزیم‘ پروجیکٹ کے لیے ممکنہ ساتھیوں کے ساتھ نیٹ ورک کی تربیت اور مواقع بھی فراہم کرے گا۔ علاوہ ازیں ریاستی سطح کے میوزیم کی ترقی کے اقدامات کے ساتھ تعاون کے لیے وزارت ثقافت دستیاب فنڈنگ اسکیموں کا ایک جائزہ پیش کرے گی۔ اس میں حال ہی میں اپ ڈیٹ شدہ میوزیم گرانٹ اسکیم اور اسکیم فار پروموشن آف کلچر آف سائنس شامل ہیں ۔
*****
U.No:8865
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2038114)
Visitor Counter : 55