صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پریس اعلامیہ

Posted On: 28 JUL 2024 8:22AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند نے پنجاب کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر جناب بنواری لال پروہت کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

2. صدر جمہوریہ ہند نے مندرجہ ذیل گورنروں کی تقرریوں کا بھی اعلان کیا  ہے:-

  1. جناب ہری بھاؤ کسن راؤ باگڑے، جن کی تقرری راجستھان کے گورنر کے طور پر کی گئی ہے۔
  2. جناب وشنو دیو ورما، جن کی تقرری تلنگانہ کے گورنر کے طور پر کی گئی ہے۔
  3. جناب اوم پرکاش ماتھر، جن کی تقرری سکم کے گورنر کے طور پر کی گئی ہے۔
  4. جناب سنتوش کمار گنگوار، جن کی تقرری جھارکھنڈ کے گورنر کے طور پر کی گئی ہے۔
  5. جناب رامین ڈیکا، جن کی تقرری چھتیس گڑھ کے گورنر کے طور پر کی گئی ہے۔
  6. جناب سی ایچ وجے شنکر، جن کی تقرری میگھالیہ کے گورنر کے طور پر کی گئی ہے۔
  7. جناب سی پی رادھا کرشنن، جو جھارکھنڈ کے گورنر تھے اور جن کے پاس تلنگانہ کی اضافی ذمہ داری تھی، کی تقرری مہاراشٹر کے گورنر کے طور پر کی گئی ہے۔
  8. جناب گلاب چند کٹاریا، جو آسام کے گورنر تھے، ان کی تقرری پنجاب کے گورنر  اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کی گئی ہے ۔
  9. جناب لکشمن پرساد آچاریہ، جو سکم کے گورنر تھے، ان کی تقرری آسام کے گورنر کے طور پر کی گئی ہے، ان کے پاس منی  پور کے گورنر کی اضافی ذمہ داری بھی ہوگی۔

3. مذکورہ بالاتقرریوں کا نفاذ عہدوں پر ذمہ داری سنبھالنے کی تاریخوں سے ہوگا۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8857



(Release ID: 2038040) Visitor Counter : 10