دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقی کی وزارت نے ریاست کیرالہ کے لیے بڑے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کا اعلان کیا

Posted On: 26 JUL 2024 5:31PM by PIB Delhi

دیہی رابطوں کو مضبوط بنانے اور ریاست کیرالہ میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے، دیہی ترقی کی وزارت نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا-III (پی ایم جی ایس وائی -III) کے تحت ریاست کیرالہ میں 159.86 کلومیٹر لمبی 33 سڑکوں کو منظوری دی ہے، جس کی تخمینہ لاگت  160.56 کروڑ روپے ہو گی۔

اس تاریخی اقدام  مندرجہ ذیل فائدے حاصل ہوں گے:

-  دیہی علاقوں میں رابطوں میں اضافہ ہوگا،  دور دراز دیہاتوں اور شہری مراکز کے درمیان فرق کم ہوگا۔

-  خطے میں اقتصادی ترقی، تجارت اور کامرس میں تیزی  آئے گی ۔

-  ضروری خدمات جیسے صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، اور بازاروں تک رسائی میں  بہتر آئے گی ۔

-  روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشتوں  میں بہتری آئے گی ۔

-  ترقی یافتہ ہندوستان(وکست  بھارت) کے حکومت کے وژن سے مطابقت  ہو گی ۔

 پی ایم  جی ایس وائی - III  پروجیکٹ خطے پر ایک مثبت اثر ڈالے گا، جو ریاست کی ترقی اور خوشحالی میں معاون ہوگا اور حکومت کی جامع ترقی کے عزم کو پختہ کرے گا۔

************

U.No:8821

ش ح۔ وا۔ق ر



(Release ID: 2037657) Visitor Counter : 28