امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے مختلف ممتاز تکنیکی اداروں کے فیکلٹی ممبران کو 82 پروجیکٹوں کی منظوری دی
Posted On:
24 JUL 2024 10:46AM by PIB Delhi
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) نے تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی)کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے، متنوع بنانے اور تیز کرنے کے لیے مختلف ممتاز تکنیکی اداروں بشمول آئی آئی ٹیز، این آئی ٹیز اور دیگر ماہرین کے فیکلٹی ممبران کو 82 تحقیق وترقی (آر اینڈ ڈی) کے پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔
یہ پروجیکٹ، جن میں سے ہر ایک کا بجٹ دس لاکھ روپے تک ہے اور ان کی تکمیل کی میعاد چھ ماہ ہے، صرف نظریاتی جائزوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ ان میں فیلڈ سطح کے وسیع مطالعے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کے تحت جن شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ان میں جدید ترین ڈومینز شامل ہیں جیسے: مصنوعی ذہانت، بلاک چین ٹیکنالوجی، طبی آلات، قابل تجدید توانائی، پائیداری، اسمارٹ سٹیز اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن۔
ان ابھرتے ہوئے شعبوں کو حل کرتے ہوئے، بی آئی ایس کا مقصد ایسے معیارات کو تیار کرنا ہے جو صارفین کی حفاظت کرتے ہیں اور اختراعی مصنوعات اور خدمات کے معیار اور معتبریت کو یقینی بناتے ہیں۔
منظور شدہ 82 منصوبوں کے علاوہ، 99 مزید الاٹمنٹ کے عمل میں ہیں، مزید 66 پروجیکٹس درخواست کے لیے دستیاب ہیں۔ ان مواقع تک رسائی بی آئی ایس ویب سائٹ کے ذریعے بی آئی ایس آر اینڈ ڈی پروجیکٹس میں کی جا سکتی ہے۔ یہ پہل معیار کاری کے عمل کو بڑھاتا ہے اور تحقیقی برادری کی کافی مدد کرتا ہے، جس سے ہندوستان بھر کے تعلیمی اداروں میں اختراع اور عمدگی کے ماحول کو فروغ ملتا ہے۔
جناب پرمود کمار تیواری، ڈائریکٹر جنرل، بی آئی ایس، نے ان کوششوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا،‘‘اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ ہمارا تعاون اور متعدد آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کی منظوری تکنیکی ترقی اور صنعت کی ترقی کی ضرورتوں کے مطابق معیار کاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ ہمارے معیارات کی تشکیل کے عمل میں تحقیق اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے معیار مضبوط، متعلقہ اور جدید ٹیکنالوجی اور صنعت کے طریقوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہوں۔’’
بی آئی ایس جامع، جدید ترین معیارات تیار کرنے کے لیے وقف ہے جو جدید ترین تکنیکی رجحانات اور صنعت کے طور طریقوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان آر اینڈ ڈی کی مؤثر کوششوں کے ذریعے، بی آئی ایس صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ہندوستان میں ایک محفوظ، زیادہ قابل اعتماد مارکیٹ پلیس تیار کرنے میں تعاون کرنا چاہتا ہے۔
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)، بطور نیشنل اسٹینڈرڈ باڈی آف انڈیا، مصنوعات، پروسیس اور خدمات کے لیے انڈین اسٹینڈرڈز کی ترقی کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج تک، بی آئی ایس نے 22,000 سے زیادہ ہندوستانی معیارات مرتب کیے ہیں، جو ملک میں وسیع پیمانے پر سامان اور خدمات کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ معیار کاری کے عمل میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی) کی اہم اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، بی آئی ایس تیز رفتار تکنیکی ترقی اور کاروباری اور سماجی شعبوں میں تغیر لانے والی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کر رہا ہے۔
مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بڑھتی ہوئی تنوع، اختراعات اور پیچیدگیوں اور خدمات کے ارتقاء کے جواب میں، بی آئی ایس نے آر اینڈ ڈی منصوبوں کو معیارکاری کے عمل میں ضم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس انضمام کے لیے ڈومین ماہرین کے ایک وسیع نیٹ ورک کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے جو مکمل تحقیق اور ترقیاتی کام کرنے کے قابل ہو۔ موجودہ نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے، بی آئی ایس نے آئی آئی ٹیز اور این آئی ٹیز سمیت اہم تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمتی قراردادوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے ہیں، اس طرح ان کے فیکلٹی اور ریسرچ اسکالرز کے پاس دستیاب وسیع دانشورانہ سرمائے کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
ان مفاہمت ناموں کے ذریعے، بی آئی ایس کا مقصد معیارات کی تشکیل کے لیے ضروری تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان تعلیمی اداروں میں تحقیقی ماحولیاتی نظام کی حمایت کرنا ہے۔ یہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ آر اینڈ ڈی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس میں معیاری بنانے کے لیے منتخب کردہ موضوعات پر فوکس گروپ مباحثے، اور پروڈکٹ مینوفیکچرنگ اور سروس ڈیلیوری میں موجودہ عمل اور طریقوں کے تفصیلی فیلڈ لیول اسٹڈیز شامل ہیں۔
بی آئی ایس کے آر اینڈ ڈی اقدامات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اور دستیاب پروجیکٹس کو دریافت کرنے کے لیے، بی آئی ایس کی ویب سائٹ، یعنی www.bis.gov.in سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
********
ش ح۔ ف ا۔م ص
(U: 8628)
(Release ID: 2036256)
Visitor Counter : 56