محنت اور روزگار کی وزارت
ڈاکٹر من سکھ منڈاویا کا مرکزی بجٹ 25-2024 میں روزگار، ہنرمندی ، ایم ایس ایم ایز اور درمیانی طبقے پر خصوصی توجہ دیئے جانے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ
مرکزی بجٹ 25-2024 کسانوں، غریبوں ، نوجوانوں اور خواتین کے لئے نئی راہیں کھولنے والا ہے
Posted On:
23 JUL 2024 7:26PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویانے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ 25-2024 کا بابصیرت مرکزی بجٹ پیش کیا گیا ہے جو کہ کسانوں، غریبوں ،نوجوانوں اور خواتین کی بہبود کے لئے نئی راہیں کھولے گا۔
انھوں نے کہا کہ روزگار ، ہنرمندی ایم ایس ایم ایز پر خصوصی توجہ کے ساتھ یہ بجٹ ہندوستان کے سماجی واقتصادی منظرنامے میں زبردست کایا پلٹ لانے کے لئے جرأت مندانہ اقدامات اور ترغیبات کے آغاز کا نقیب ہے۔
مرکزی وزیر نے کہ اکہ پانچ اسکیموں اور اقدامات کے وزیر اعظم کے پیکج اگلے پانچ برسوں میں چار اعشاریہ ایک کروڑ نوجوانوں کے لئے مواقع پیدا کرنے کے حکومت کے وعدے کو پورا کرتا ہے اور اس کے لئے دو لاکھ کروڑ روپے کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویا نے زور دے کر کہا کہ مرکزی بجٹ 25-2024 میں کئے گئے اعلانات نوجوانوں کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، کارکنوں کو ہنرمندبنانے اور کاروبار کرنے میں آسانیاں لانے کا وسیلہ بنیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ملازمت سے منسلک ، ترغیباتی اسکیمیں اور تعلیم اور ہنرمندی میں خاطر خواہ سرمایہ کاری جیسے جامع اقدامات مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پہلی مرتبہ ملازم ہونے والوں کے لئے رعایتیں اور ترغیبات اور ملازم اور اجر دونوں کی مدد کرکے حکومت زیادہ سےز یادہ افراد کو کارکنوں کی صف میں لانے کی جانب کوشاں ہے۔
اس کے علاوہ ای ۔ شرم پورٹل کو دیگر بہبودی اسکیموں کے ساتھ جوڑ کر اور شرم وودھا اور سمادھان پورٹل میں نئی جان ڈال کر کاروبار میں آسانی لائی جاسکے گی۔
ڈاکٹر منڈاویا نے اعتماد ظاہر کیا کہ کارکنوں میں خواتین کی تعداد بڑھانے پر خصوصی توجہ کرکے اور ایم ایس ایم ایز کو مدد دے کر ایک سے زیادہ متنوع اور ہنر مند ورک فورس کی تشکیل میں مدد ملے گی جو آگے چل کر اقتصادی ترقی اور ترقیات کو فروغ دے سکتے ہیں۔
******
ش ح۔رف۔س ا
U.No:8620
(Release ID: 2036084)
Visitor Counter : 40