وزارت خزانہ

اقتصادی جائزہ 2024  میں پہلی بار اقتصادی سطح پر ذہنی صحت کا ذکر کیا گیا ہے


ذہنی صحت کی خرابیاں پیداواری صلاحیت میں نمایاں کمی  سے تعلق رکھتی  ہیں

جائزے میں ذہنی صحت کے پروگراموں کے بہتر نفاذ کے لیے پالیسی اقدامات کی سفارش کی گئی

Posted On: 22 JUL 2024 2:44PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں اقتصادی جائزہ  24-2023   پیش کیا، جس میں پہلی بار  ذہنی صحت، اس کی اہمیت اور پالیسی کی سفارشات پر اثرات کے بارے میں تفصیل سے بات کی گئی۔

ذہنی صحت کے قومی اثرات

ذہنی صحت کو انفرادی اور قومی ترقی کے بنیادی طور پر مؤثر ڈرائیور کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، جائزے میں کہا گیا ہے کہ قومی ذہنی صحت جائزہ ( این ایم ایچ ایس)2015-16 کے مطابق، ہندوستان میں 10.6 فیصد بالغ افراد ذہنی امراض کا شکار تھے جبکہ ذہنی امراض کے علاج میں فرق مختلف عوارض کے لیے 70 فیصد اور 92 فیصد کے درمیان تھا۔  اس کے علاوہ دیہی علاقوں (6.9 فیصد) اور شہری غیر میٹرو علاقوں (4.3 فیصد) کے مقابلے شہری  میٹرو علاقوں (13.5 فیصد) میں ذہنی بیماری کا پھیلاؤ زیادہ تھا۔ این سی ای آر ٹی کے اسکولی طلباء کی ذہنی صحت اور کے  تندرستی کے جائزے  کا حوالہ دیتے ہوئے، جائزے میں کووڈ-19  عالمی وبا  کی وجہ سے بڑھنے والے نوعمروں میں خراب ذہنی صحت کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں  11 فیصد طلباء کے  فکر مند ہونے، 14 فیصد طلبا کے  انتہائی جذباتی ہونے  اور 43 فیصد  طلبا موڈ میں تبدیلیوں کی بات کہی گئی ہے۔

معاشیات کے اعتبار سے ذہنی صحت کے مسائل

جائزے میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی معاشی سطح پر، ذہنی صحت کے امراض غیر حاضری، پیداواری صلاحیت میں کمی، معذوری، صحت  دیکھ ریکھ کے بڑھتے ہوئے اخراجات وغیرہ کی وجہ سے نمایاں پیداواری نقصانات  کا باعث بنتے ہیں۔ روزگار  کے حالات سے پیدا شدہ تناؤ، مالی عدم استحکام اور آگے بڑھنے کے مواقع کی کمی، جو نفسیاتی پریشانی میں اضافہ کرتے ہیں، اس بات  کی شہادت دیتے ہیں کی غریبی ذہنی صحت  کو متاثر کرتی ہے۔

ذہنی صحت کو مجموعی بہبود کے ایک بنیادی پہلو کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، جائزہ حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں اٹھائے گئے کلیدی اقدامات اور پالیسیوں کی نشاندہی کرتا ہے:

  • نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام: اس اسکیم کے ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام کے تحت، 1.73 لاکھ سے زیادہ ذیلی صحت مراکز، بنیادی صحت مراکز، شہری پی ایچ سی اور شہری صحت اور تندرستی  کے مراکز کو آیوشمان آروگیہ مندروں میں اپ گریڈ کیا گیا جو ذہنی صحت کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
  • نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام: 20 سے زیادہ زبانوں میں 1600 سے زیادہ تربیت یافتہ مشیروں کے ساتھ، 34 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 53 ٹیلی مانس سیل قائم کیے گئے اور اکتوبر 2022 سے 31 مارچ 2024 تک 8.07 لاکھ سے زیادہ کالز کو ہینڈل کیا گیا۔
  • ذہنی صحت کے عملے میں اضافہ: پی جی  طلباء کی تعداد بڑھانے کے لیے 25  مہارت کے مراکز کو منظوری دی گئی، 47 پی جی ڈپارٹمنٹس کو مضبوط کرنے کے لیے 19 سرکاری میڈیکل کالجوں/ اداروں کو مدد فراہم کی گئی، 22 ایمس کے لیے ذہنی صحت کی خدمات فراہم کی گئیں اور تین ڈیجیٹل اکیڈمیاں آن لائن تربیتی کورسز فراہم کر رہی ہیں تاکہ  جنرل ہیلتھ کیئر میڈیکل اور پیرامیڈیکل پروفیشنلز کا قیام عمل میں آیا۔
  • راشٹریہ کشور سواستھیہ کاریہ کرم: ایڈلسنٹ فرینڈلی ہیلتھ کلینک (اے ایف سی ایچ) اور پیئر ایجوکیشن پروگرام پورے ملک میں چلائے گئے۔

قومی اقدامات کے علاوہ، جائزہ ریاستی سطح پر نافذ کیے گئے منفرد، آزاد اقدامات کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ یہ ریاستی سطح کے اقدامات، جائزے کے مطابق، بچوں اور نوعمروں کے درمیان ذہنی صحت اور تندرستی  کے مسائل سے نمٹنے کے لیے قومی کوششوں کی تکمیل کرتے ہیں۔

ذہنی صحت سے متعلق پالیسی کی سفارشات

یہ جائزہ زمینی سطح پر ذہنی صحت دیکھ ریکھ میں کی گئی بہتری کو تیز کرنے کے لیے مناسب نفاذ پر زور دیتا ہے اور موجودہ پروگراموں میں موجود خامیوں کو دور کرتا ہے تاکہ ان کے موثر ہونے اضافہ کیا جاسکے۔ اہم پالیسی سفارشات میں  درج ذیل شامل ہیں:

  • سال 2021 میں فی لاکھ آبادی میں 0.75 نفسیاتی ماہر نفسیات کی تعداد میں اضافے کی کوششوں کو دوبارہ دوگنا کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے معمول کے مطابق 3 فی لاکھ آبادی کیا گیا۔
  • ذہنی صحت  دیکھ ریکھ کے پیشہ ور افراد اور صارفین کی ضروریات کو سمجھنے کے لیے مہارت کے مراکز کی خدمات کے واسطے جامع رہنما خطوط تیار کرنا۔
  • ضروری تبدیلیاں کرنے اور وسیع تر آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صارفین، پیشہ ور افراد اور  متعلقین سے آراء جمع کرکے پروگراموں کی تاثیر کا اندازہ لگانا۔
  • پیئر سپورٹ نیٹ ورکس، سیلف ہیلپ گروپس  اور کمیونٹی پر مبنی باز آبادکاری کے پروگراموں کو پروان چڑھانا ذہنی عوارض کے اثر کو ختم کرنے اور تعلق کا احساس پیدا کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
  • کوششوں کو بڑھانے، علم کا اشتراک کرنے  اور مستقبل کی پالیسیوں کو بڑھانے کے لیے وسائل سے فائدہ اٹھانے کے واسطے این جی اوز کے ساتھ شراکت داری تاکہ بہتری کے شعبوں کی نشاندہی میں مدد مل سکے۔
  • فیصلہ سازی، خدمت کی منصوبہ بندی  اور وکالت کی کوششوں میں ذہنی صحت کے مسائل کے ساتھ ذاتی تجربہ رکھنے والے افراد کو شامل کرنا ذہنی صحت  دیکھ ریکھ کی خدمات کی فرد کی مرکزیت اور بحالی کے رجحان کو بڑھا سکتا ہے۔
  • عوارض کی اہم  ابتدائی شناخت فراہم کرنے کے لیے پری اسکول، آنگن واڑی کی سطح پر ذہنی صحت کے بارے میں حساسیت پیدا کرنا۔
  • سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں ذہنی صحت کی خدمات کے لیے رہنما خطوط کو معیاری بنانا۔
  • اسکولوں میں ذہنی صحت کے اقدامات کو مربوط کرنے کے مؤثر طریقے جن میں اساتذہ اور طلباء کے لیے عمر کے لحاظ سے ذہنی صحت کا نصاب تیار کرنا، اسکولوں میں ابتدائی اقدامات  اور مثبت زبان کی حوصلہ افزائی کرنا، کمیونٹی کی سطح پر بات چیت کو فروغ دینا  اور ٹیکنالوجی کے رول کو متوازن کرنا شامل ہے۔
  • ذہنی صحت کے  معاملےمیں کارروائی  کرنے اور اس کےبرے اثر کو ختم کرنے کے لیے نچلی سطح سے شروع کی گئی  پورے معاشرے کو شامل کرنے کے  نقطہ نظر کواختیار کرنا۔
  • صحت عامہ کے اہلکاروں کے لیے، ذاتی سطح پر بنیادی بے توجہی کو تسلیم کرکے اور اس کا ازالہ کرکے ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹنا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U- 8538



(Release ID: 2035099) Visitor Counter : 12