وزارات ثقافت

تجربہ کار فنکاروں کے لیے مالی امداد کا پروگرام

Posted On: 22 JUL 2024 1:47PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ثقافت  کی وزارت 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تجربہ کار فنکاروں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے ‘فائنانشل اسسٹنس فار ویٹرن آرٹسٹ’ کے نام سے ایک اسکیم چلاتی ہے۔یہ اسکیم ایسے تجربہ فنکاروں کے لئے ہے جن کی  سالانہ آمدنی 72,000 روپے سے زیادہ نہیں ہے۔ منتخب فنکار کو زیادہ سے زیادہ 6000 روپے ماہانہ کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ان پرانے فنکاروں اور اسکالرز کی مالی اور سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لیے مالی امداد فراہم کرنا ہے جنہوں نے اپنی فعال عمر میں نمایاں تعاون کیا ہے یا اب بھی فنون و ادب وغیرہ کے میدان میں تعاون کررہے ہیں۔ لیکن زیادہ عمر کی وجہ سے ایک مستحکم آمدنی پیدا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

پچھلے پانچ سالوں کے دوران اس اسکیم کے تحت تجربہ کار فنکاروں کو تقسیم کیے گئے فنڈز کی ریاستی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

 

 

 

 

 

 

(روپے لاکھ میں)

نمبر شمار

ریاست

 مالی سال2019-20

مالی سال  2020-21

مالی سال  2021-22

مالی سال  2022-23

مالی سال 2023-24

 

 

تقسیم کی گئی رقم

تقسیم کی گئی رقم

تقسیم کی گئی رقم

تقسیم کی گئی رقم

تقسیم کی گئی رقم

1

آندھرا پردیش

22.16

5.10

72.29

84.66

153.30

2

آسام

1.92

0.96

0.48

1.57

2.41

3

بہار

-

-

-

-

15.47

4

دہلی

-

-

-

-

5.87

5

ہریانہ

0.04

-

0.93

0.56

3.69

7

جھارکھنڈ

1.11

2.28

3.00

3.59

3.88

8

کرناٹک

30.29

29.97

59.55

64.32

341.98

9

کیرالہ

13.34

8.18

24.49

25.30

64.21

10

مدھیہ پردیش

5.41

2.44

5.04

3.86

6.95

11

مہاراشٹر

85.86

106.61

190.49

273.49

795.97

12

منی پور

3.08

3.36

7.84

0.60

14.70

13

ناگالینڈ

0.04

0.48

0.92

0.12

3.28

14

اوڈیشہ

84.04

119.46

276.95

306.77

1063.40

16

راجستھان

0.87

0.07

1.23

0.71

1.36

17

تمل ناڈو

9.92

0.87

15.49

14.60

46.96

18

تلنگانہ

86.18

53.20

217.29

268.16

274.94

19

تریپورہ

0.06

0.24

0.92

0.12

-

20

اتر پردیش

3.20

5.12

13.08

15.46

67.24

21

اتراکھنڈ

-

-

-

-

2.43

22

مغربی بنگال

8.26

5.09

12.31

11.71

28.53

 

کل

355.82

343.46

902.30

1075.60

2896.57

 

*ایل آئی سی

1461.78

527.85

639.87

783.58

-

 

کل میزان

1817.60

871.31

1542.17

1859.18

2896.57

 

*ایل آئی سی  کے ذریعے مالی امداد حاصل کرنے والے مستفیدین کے سلسلے میں ریاستی اعداد و شمار  23-2022 تک  دستیاب نہیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U-8521



(Release ID: 2035012) Visitor Counter : 9