بجلی کی وزارت
حکومت ہند نے پی ایم-سوریہ گھر:مفت بجلی یوجنا کے تحت‘ڈِسکام کو مراعات’ کے نفاذ کے لیے کام کاج سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے
Posted On:
22 JUL 2024 1:19PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے18 جولائی 2024 کوپی ایم-سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کے تحت‘ڈِسکام کو مراعات’ کے نفاذ کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط کو نوٹیفائی کیا ہے۔
اس اسکیم کا تخمینہ75,021 کروڑ روپے ہے اور اسے مالی سال27-2026 تک نافذ کیا جانا ہے۔ اسکیم کے تحت ڈِسکام کو سرکاری تنفیذی ایجنسیوں(ایس آئی اے)کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جو مختلف اقدامات بشمول نیٹ میٹر کی دستیابی، بروقت معائنہ اور تنصیبات کو شروع کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔‘ڈِسکام کے لیے مراعات’ کے جزو کے لیے کل مالی خرچ 4,950 کروڑ روپے ہے، جو کہ گرڈ کنیکٹڈ روف ٹاپ سولر (جی سی آر ٹی) مرحلہ II پروگرام کے تحت پچھلے اخراجات کا ا حاطہ کرتا ہے۔
ڈِسکام کو بنیادی سطح سے آگے اضافی گرڈ سے منسلک چھت کی شمسی صلاحیت کی تنصیب میں ان کی کامیابی کی بنیاد پر مراعات حاصل ہوں گی۔ اس میں ڈِسکام کے فیلڈاسٹاف کو پہچاننے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اشارے والے انعامات کے نظام کا بھی انتظام ہے۔ خاص طور پر ترغیبات کا ڈھانچہ ڈِسکام کو قابل اطلاق معیاراتی لاگت کے 5 فیصدکے ساتھ10 فیصدسے15 فیصد کی اضافی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے اور 15فیصد سے زیادہ کی صلاحیتوں کے لیے 10فیصد کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس ترقی پسند ترغیبی میکانزم کا مقصد ڈِسکام سے زیادہ شرکت کرنا اورروف ٹاپ کی شمسی صلاحیت میں مضبوط ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
اسکیم کے رہنما خطوط تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے
پس منظر:
حکومت ہند نے 29 فروری 2024 کوپی ایم-سوریہ گھر:مفت بجلی یوجنا کو منظوری دی تھی، جس کا مقصد سولر روف ٹاپ کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور رہائشی گھروں کو اپنی بجلی پیدا کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔
****
ش ح۔ م ع۔ن ع
U:8518
(Release ID: 2034901)
Visitor Counter : 43