امور داخلہ کی وزارت
پدم ایوارڈ س 2025 کے لیے نامزدگیاں 15 ستمبر 2024 تک کھلی ہیں
Posted On:
22 JUL 2024 11:27AM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈس 2025 کے لیے نامزدگیاں/ سفارشات یکم مئی 2024 سے شروع ہوگئی ہیں۔پدم ایوارڈس کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2024 ہے۔ پدم ایوارڈس کے لیے نامزدگیاں/ سفارشات راشٹریہ پرسکار پورٹل https://awards.gov.in پر آن لائن وصول کی جائیں گی۔
پدم ایوارڈس کا،جنہیں پدم وبھوشن ، پدم بھوشن اور پدم شری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ملک کے اعلی ترین سویلین ایوارڈس میں شمار ہوتا ہے، جسے 1994 میں قائم کیا گیا تھا۔ ان ایوارڈس کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈس امتیازی کام کو تسلیم کرتا ہے اور یہ آرٹس (فن)، ادب، تعلیم، کھیل، میڈیسن، سماجی ورک، سائنس، انجینئرنگ، عوامی امور، سول سروسیز اور تجارت اور صنعت جیسے تمام شعبوں / ڈسپلن میں امتیازی اور غیرمعمولی حصولیابیوں/ خدمات کے لیے دیا جاتا ہے۔پیشے، حیثیت یاجنس اور نسل کے امتیاز کےبغیر سبھی افراد ان ایوارڈس کے لیے مجاز ہیں۔ ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو چھوڑ کر سرکاری ملازمین نیز پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس( پی ایس ایوز) میں کام کرنے والے لوگ پدم ایوارڈس کے لیے اہل نہیں ہیں۔
حکومت پدم ایوارڈس کوعوام کے ایوارڈمیں منتقل کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔ اس لیے تمام شہریوں سے نامزدگیوں/ سفارشات نیز خودنامزدگی کرنے کے لیے درخواست کی جاتی ہے۔ ان باصلاحیت افراد کی نشاندہی کرنے کےلیے ٹھوس کوششیں کی جاسکتی ہیں۔ جن کی مہارت اور حصولیابیاں خواتین، معاشرے کے کمزور طبقوں، درج فہرست ذاتوں،معذور افراد اور معاشرے کے لیے بے لوث خدمات انجام دینے کےلیے لوگوں میں سے تسلیم کیے جانے کے لیے واقعی مستحق ہیں۔
مذکورہ پورٹل میں دستیاب فارمیٹ میں وضع کی گئیں تمام موجودہ تفصیلات نامزدگیوں/ سفارشات میں شامل ہونی چاہئیں۔ نیز ایک بیانیہ کا فارم (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ میں) ایکسائٹیشن بھی شامل ہے، جس میں اس کے متعلقہ شعبے /ڈسپلن میں سفارش کیے گئے شخص کی امتیازی اور غیرمعمولی حصولیابیوں کی خدمت کو واضح طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلات داخلی امور کی وزارت (https://mha.gov.in) کی تفصیلات ویب سائٹ پر ایوارڈس اور میڈلس کے عنوان کے تحت دستیاب ہیں اور یہ پدم ایوارڈس پورٹل (https://padmaawards.gov.in ) پر بھی دستیاب ہیں۔ ان ایواردس سے متعلق ضوابط اور اسٹیٹس https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx . لنک کے ساتھ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ح ا۔ت ع۔
U-8513
(Release ID: 2034891)
Visitor Counter : 50
Read this release in:
Telugu
,
Tamil
,
Kannada
,
Bengali
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Manipuri
,
Gujarati