عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں عوامی مجمع سے خطاب کیا اور عوامی دربار کا انعقاد کیا


"مودی حکومت جموں و کشمیر کے تمام علاقوں کی مساوی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے" - ڈاکٹر جتیندر سنگھ

"حکومت علاقے میں سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے وی ڈی جی کو بحال کیا جا رہا ہے" - ڈاکٹر سنگھ

مرکزی وزیر نے اپیل کی کہ تمام برادریوں کو متحد ہو کر دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے آگے آنا چاہیے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جاری پروجیکٹوں کی صورت حال جاننے کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ جائزہ اجلاس کی صدارت کی

Posted On: 20 JUL 2024 4:32PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں ایک عوامی ریلی  اور عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے ویلیج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کی بحالی کا  تیقن دلایا۔

پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر ضلع ڈوڈا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کے پاس ایک حکمت عملی موجود ہے ، لیکن اس طرح کی حکمت عملی پر عوامی سطح پر تبادلہ خیال نہیں کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں ولیج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کو بحال کیا جارہا ہے جس کا مقصد انھیں دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو دہشت گردوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کثیر جہتی حکمت عملی کے حصے کے طور پر وی ڈی جی تعینات کیے جائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایس ایل آر رائفلوں سمیت ہتھیار وی ڈی جیز کو فراہم کیے جاسکتے ہیں تاکہ وہ اس چیلنج سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکیں۔

وزیر موصوف نے تمام برادریوں سے دہشت گردی کے خلاف متحدہ محاذ قائم کرنے کی پرزور اپیل کی۔ انھوں نے یاد دلایا کہ ڈوڈا نے 1990 کی دہائی کے دوران بھی دہشت گردی کا سامنا نہیں کیا تھا جب یہ اپنے عروج پر تھا۔ انھوں نے کہا کہ چونکہ یہاں کے باشندوں کو اس خطرے کا سختی سے سامنا کرنا پڑا، اس لیے وہ یہاں سے لوگوں کی نقل مکانی کو روکنے میں کامیاب رہے۔

ڈوڈا کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت کے آخری دس سالوں میں دور دراز کے علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے ، سفر کے وقت کو کم کرنے اور مسافروں کے آرام کو بڑھانے کے لیے شاہراہوں کا ایک نیٹ ورک بنایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا، اسٹریٹجک طور پر اہم لکھن پور-بسوہلی-بنی-بھدرواہ-ڈوڈا قومی شاہراہ مکمل ہونے کے بعد اس راستے پر فاصلہ 100 کلومیٹر سے زیادہ کم ہوجائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اسی طرح ہر موسم میں زیر تعمیر کھیلانی ٹنل سے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے رہائشیوں کے سرینگر اور جموں جانے کے وقت میں کمی آئے گی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے تمام علاقوں کی مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے انتھک کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پچھلی حکومت کی خامیوں پر قابو پایا اور جموں و کشمیر میں نامکمل اور تاخیر سے شروع کیے گئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مکمل کیا۔ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت نے ایل پی جی کنکشن فراہم کیے اور فائدہ اٹھانے والوں کی ذات، نسل یا مذہب کو مدنظر رکھے بغیر پی ایم اے ڈبلیو اے ایس کے تحت مکانات تعمیر کیے کیونکہ یہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے پر مبنی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے مقامی انتظامیہ پر زور دیا کہ نوجوانوں اور ان کے والدین کو مختلف فلاحی اسکیموں کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔

بعد ازاں مرکزی وزیر نے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر ہروندر سنگھ کی قیادت میں ضلع انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر موجود تھی۔

عوامی دربار کے دوران عوامی مفاد کے مسائل بھی سامنے آئے، مقامی لوگوں نے اپنے مطالبات پیش کیے اور اپنی شکایات کے ازالے کا مطالبہ کیا۔

عوام کی شکایات سننے کے بعد ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ عوامی تشویش کے معاملات کے فوری اور بروقت حل کو یقینی بنائے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو بہتر بنانے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 8494



(Release ID: 2034675) Visitor Counter : 19