بجلی کی وزارت
ٹرانسمیشن پراجیکٹس پر فنانشل ایکسپریس کے مضمون (18 جولائی 2024) کا جواب
ٹرانسمیشن میں تاخیر سے متعلق غلط معلومات کی تردید کی گئی
Posted On:
18 JUL 2024 5:45PM by PIB Delhi
فنانشل ایکسپریس کا مضمون بعنوان "44,000 کروڑ روپے کے پاور پروجیکٹس میں تاخیر، سپلائی بڑھانے کے منصوبے کو نقصان پہنچ سکتا ہے" (18 جولائی 2024) پاور گرڈ کے ٹرانسمیشن پروجیکٹس کے حوالے سے غلط معلومات پر مشتمل ہے۔
ریکارڈ کی وضاحت
پاور گرڈ کی طرف سےلاگو کیے جا رہے 60,439 کروڑ روپے کے 50 منصوبوں میں سے29,300 کروڑ روپے کے 18 منصوبوں کے بارے میں مضمون اوسطاً 32 ماہ کی تاخیر کا غلط دعویٰ پیش کر تا ہے۔ گریٹ انڈین بسٹرڈ (جی آئی بی) علاقوں میں ٹرانسمیشن لائنوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے صرف 6 پروجیکٹ (کل قیمت: 6,500 کروڑ روپے) تاخیر کا شکار ہیں۔ مسئلہ حل ہونے کے بعد، یہ منصوبے سال کے آخر تک مکمل ہونے کے راستے پر ہیں۔ مضمون میں غلطی سے نظام کو مضبوط کرنے کی اسکیمیں اور کنسلٹنسی اسائنمنٹس کو جنریشن اخراج کے منصوبوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جس سے تاخیر کے اعداد و شمار میں اضافہ ہوتا ہے۔
منصوبوں پر وضاحت
- این ای آر سسٹم کی مضبوطی: شمال مشرقی خطہ اور سکم میں پروجیکٹس (15,829 کروڑ روپے) نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ہیں، جنریشن کے اخراج کے لیے نہیں۔ اروناچل پردیش اور سکم میں 62فیصد سے زیادہ کام، اور باقی شمال مشرقی ریاستوں میں 98فیصد سے زیادہ کام پہلے ہی شروع ہو چکے ہیں۔
- رائے گڑھ-پگالور پروجیکٹ: یہ پروجیکٹ 2020 سے پوری طرح سے کام کر رہا ہے۔
- سسٹم کو مضبوط بنانے کے دیگر پروجیکٹس: چار پروجیکٹس (5,700 کروڑ روپے) رائٹ آف وے کے مسائل اور سسٹم بند ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔
- فائبر آپٹک کیبل کی تنصیب: یہ منصوبہ بجلی کے اخراج کے لیے نہیں ہے۔ تاہم، یہ تقریباً مکمل ہے (99ٖفیصد سے زیادہ)۔
- پاورگرڈ کے ٹرانسمیشن منصوبوں میں تاخیر کی وجہ سے نئی جنریشن کی صلاحیت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں نافذ کیے گئے تمام منصوبے جنریشن شروع ہونے سے پہلے ہی مکمل کر لیے گئے۔ ٹرانسمیشن اسکیموں کی منصوبہ بندی مستقبل میں مانگ کے منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے اور ممکن ہے کہ لائنوں کو شروع ہونے کے سال سے ان کی پوری صلاحیت پر لوڈ نہ کیا جائے۔ عبوری انتظامات بھی، ضرورت کے مطابق، بجلی کے اخراج کے لیے کیے جاتے ہیں، جب تک کہ حتمی ترسیلی نظام تیار نہ ہو جائے۔ یہ یقینی بناتا ہے کہ آر ای پاور کو نکالنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
- ہندوستان میں، ہم ہائی وولٹیج اے سی ٹرانسمیشن سسٹم کو 24-36 مہینوں کے اندر اور ایچ وی ڈی سی سسٹم کو پانچ سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف رکھتے ہیں، جو دوسرے ممالک میں ٹرانسمیشن اسکیموں کے نفاذ میں لگنے والے وقت سے بہت کم ہے جو عام طور پر 8-9 سال سے زیادہ ہوتا ہے۔
- ٹرانسمیشن سسٹم پرووائیڈر (ٹی ایس پی) کی یہ واحد ذمہ داری ہے کہ وہ ٹرانسمیشن اسکیم کو لاگو کر کے منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرے۔ منصوبوں کی پیش رفت میں رکاوٹ بننے والے ٹی ایس پیز کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً تمام کوششیں کی جاتی ہیں۔ مزید برآں، ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی (ٹی بی سی بی) منصوبوں کی صورت میں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر ٹی ایس پیز پر مناسب جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
- پچھلے کچھ سالوں میں توانائی کی کھپت اور سب سے زیادہ مانگ دونوں میں مسلسل اعلی نمو کے باوجود، ہندوستان نے اپنی بجلی کی ضروریات کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے۔ ریاستوں کے ساتھ مشاورت سے تیار کیے گئے منصوبے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہیں کہ 2032 تک مانگ کو کامیابی سے پورا کیا جائے۔
******
ش ح۔ا ک ۔ رب
U:8415
(Release ID: 2034099)
Visitor Counter : 50