کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت: دنیا کی پانچ  میں سے دو سب سے بڑی کوئلہ  کانیں اب   ہندوستان میں


چھتیس گڑھ میں ایس ای سی ایل کے گیورا اور کُسمنڈا بڑے پروجیکٹس نے  دنیا کی 10 سب سے بڑی کوئلہ کانوں کی فہرست میں دوسرا اور چوتھا مقام حاصل کیا

Posted On: 18 JUL 2024 3:06PM by PIB Delhi

چھتیس گڑھ میں قائم کول انڈیا کی سبسی ڈیئڑی ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) کی  گیورا اور کُسمنڈا کوئلہ  کانوں نے دنیا کی 10 سب سے بڑی کوئلہ  کانوں کی فہرست میں دوسرا اور چوتھا مقام حاصل کیا ہے ۔ یہ درجہ بندی  ورلڈ ایٹلس ڈاٹ کام کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

Aerial view of a road in a rocky areaDescription automatically generated

گیورا میگا پروجیکٹ میں کان کنی کی کارروائیوں پر طائرانہ نظر

چھتیس گڑھ ریاست کے کوربا ضلع میں واقع، یہ دو کانیں سالانہ 100 ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ پیدا کرتی ہیں جو کہ ہندوستان کی کل کوئلے کی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد کے برابر ہے۔

گیورا اوپن کاسٹ کان کی سالانہ پیداواری صلاحیت 70 ملین ٹن ہے اور اس کوئلہ کان میں  مالی سال 24-2023  میں 59 ملین ٹن کوئلے کی پیدا ہوئی۔ اس کان نے سال 1981 میں کام شروع کیا اور اس میں کوئلے کے اتنے ذخائر ہیں جو اگلے 10 سالوں کے لیے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔

کسمنڈا او سی کان نے مالی سال 24-2023   میں 50 ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ پیدا کیا، یہ کارنامہ گیورا کے بعد ہندوستان میں صرف دوسری کوئلہ  کان نےانجام دیا ہے۔

A high angle view of a quarryDescription automatically generated

کسمنڈا میگا پروجیکٹ میں آپریشن کا ڈرون شاٹ

ان کانوں میں  دنیا کی کچھ سب سے بڑی اور جدید ترین کان کنی کی مشینیں جیسے کہ ’’سرفیس مائنر‘‘  نصب کی  گئی ہیں جو کان کنی میں ماحول دوست  کاموں کے لیے بلاسٹ کیے بغیر کوئلہ نکالتی اور کاٹتی ہیں۔

زیادہ بوجھ کو ہٹانے کے لیے (کوئلے کی پرت کو واضح کرنے کے لیے مٹی، پتھر وغیرہ کی تہوں کو ہٹانے کا عمل)، کانیں دنیا کی کچھ بڑی ایچ ای ایم ایم (ہیوی ارتھ موونگ مشینری) کا استعمال کرتی ہیں جیسے 240 ٹن ڈمپر، 42 کیوبک میٹر بیلچہ شوویل کے ساتھ عمودی ریپرز ۔ اس کا مقصد ماحول دوست اور دھماکے کے بغیر او بی  ہٹانا ہے ۔

A large truck on a roadDescription automatically generated with medium confidence

گیورا میں سرفیس مائنر سرگرم عمل

A high angle view of a factoryDescription automatically generated

گیورا میں ایف ایم سی (فرسٹ مائل کنکٹی وٹی) کے تحت ریپڈ لوڈنگ سسٹم (آر ایل ایس) اور سائلو کا فضائی نظارہ

اس موقع پر اظہار خیال  کرتے ہوئے، ایس ای سی ایل کے سی ایم ڈی ڈاکٹر پریم ساگر مشرا نے کہا کہ ریاست چھتیس گڑھ کے لیے یہ واقعی ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ دنیا کی پانچ بڑی کوئلے کی کانوں میں سے دو اب ریاست میں ہیں۔ جناب  مشرا نے کوئلے کی وزارت  وزارت، ایم او ای ایف سی سی، ریاستی حکومت، کول انڈیا، ریلوے، مختلف  شراکت داروں  اور سب سے اہم  کوئلہ  واریئر کے تئیں تشکرکا اظہار کیا جنہوں نے اس یادگار کارنامے کو حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ح ا۔ ن ا۔

U- 8408


(Release ID: 2034025) Visitor Counter : 96