وزارتِ تعلیم

قومی اساتذہ ایوارڈ 2024 کے لیے اپنی نامزدگی آپ کے  رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 18 جولائی 2024 تک توسیع


اپنی  نامزدگی آپ کے لیے تكمیل شدہ درخواست 21 جولائی 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہے

Posted On: 16 JUL 2024 7:38PM by PIB Delhi

قومی اساتذہ ایوارڈز 2024 کے لیے اہل اساتذہ سے آن لائن اپنی نامزدگی آپ کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 جولائی 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔

درخواست دہندگان اپنی تكمیل شدہ  نامزدگی 21 جولائی 2024 تک جمع کر سکتے ہیں۔

نامزدگیوں کی دعوت 27 جون 2024 كو وزارت تعلیم کے پورٹل http://nationalawardstoteachers.education.gov.in

پر دی گئی ہے۔

اس سال 50 اساتذہ کا انتخاب تین مراحل  یعنی ضلع، ریاستی اور قومی سطح کے انتخابی عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ 5 ستمبر 2024 کو وگیان بھون واقع نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے دیا جائیں گے۔

وزارت تعلیم كا محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ہر سال یوم اساتذہ پر یعنی 5 ستمبر کو ایک قومی سطح کی تقریب کا اہتمام کرتا ہے تاکہ ایک منظم، شفاف اور آن لائن انتخاب کے عمل کے ذریعے منتخب ملک کے بہترین اساتذہ کو قومی اعزازات سے نوازا جا سکے۔ .

قومی اساتذہ ایوارڈ کا مقصد ملک کے چند بہترین اساتذہ کی منفرد شراکت کا اعتراف اور ان اساتذہ کو اعزاز دینا ہے جنہوں نے اپنے عہد اور وابستگی  کے ذریعے نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا بلکہ متعلقہ  طلباء کی زندگیوں کو بھی بہتر بنایا۔

اہلیت کی شرائط:

اسکول کے اساتذہ اور اسکولوں کے سربراہان جو ریاستی حکومت/مركزی خطے كی انتظامیہ کے ذریعہ چلائے جانے والے تسلیم شدہ پرائمری/مڈل/ہائی/ہائر سیکنڈری اسکولوں میں سرگرم عمل ہیں، مقامی اداروں اور ریاستی/مركزی خطوں كے بورڈ سے وابستہ نجی اسکول ایوارڈ کے اہل ہیں۔

مرکزی سرکاری اسکول یعنی کیندریہ ودیالے، جواہر نوودیا ودیالے، وزارت دفاع کے زیر انتظام سینک اسکول، جوہری توانائی ایجوکیشن سوسائٹی کے ذریعہ چلائے جانے والے اسکول اور ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول  جو قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں۔سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اور کونسل فار انڈین سکولز سرٹیفکیٹ ایگزامینیشن سے وابستہ اسکول ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2033754) Visitor Counter : 9