عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل سینٹر آف گڈ گورننس (این سی جی جی) -  انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے) کے‘ لیڈر شپ پروگرام ان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (لیڈس): امپاورنگ سائنٹفک لیڈر شپ’ کے تیسرے بیچ کی کامیاب تکمیل


’’قیادت پر جامع تربیت کے ذریعے ادارہ جاتی فضیلت کو آگے بڑھانا’’

Posted On: 15 JUL 2024 1:28PM by PIB Delhi

ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن @2047 کے مطابق امرت کال کے دوران سائنسی اور تکنیکی ترقی کے لیے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) اور انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے) نے این سی جی جی - آئی این ایس اے  کے ‘ لیڈر شپ پروگرام ان سائنس اینڈ ٹکنا لوجی (لیڈس) کے تیسرےبیچ کی  کامیابی کے ساتھ  تکمیل کرلی ہے۔ 8 سے 14 جولائی 2024 تک آئی این ایس اے، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں مختلف معزز اداروں جیسے آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، آئی آئی آئی ٹی، آئی آئی ایس ای آر،این آئی پی ای آر، ڈی ایس ٹی،سی ایس آئی آر، ارتھ سائنسز کی وزارت، سنٹرل یونیورسٹی، ڈی آر ڈی او، اسرو اور دیگر کے 37 سائنسدانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد سائنسی اداروں اور لیبارٹریوں میں قیادت اور گڈ گورننس کے لیے حصہ لینے والے سائنسدانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، انہیں جدید ترین علم اور ہنر سے آراستہ کرنا ہے تاکہ قومی ترجیحات اور اہداف کو پورا کرنے کے لیے ان اداروں کو مؤثر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012P28.jpg

ایل ای اے ڈی ایس- لیڈس پروگرام کے اختتامی اجلاس کوجناب وی سری نواس، سکریٹری، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات اور ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب وی سری نواس، آئی اے ایس نے پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالی جس میں ملک بھر کے مختلف سائنسی اداروں کے سربراہ کے طور پر کام کرنے والے  نوجوان لیڈروں کو تیار کرنا شامل ہے تاکہ وہ ادارہ جاتی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے آئی این ایس اے کے صدر پروفیسر آشوتوش شرما اور ان کی ٹیم کے تیار کردہ جامع نصاب کی ستائش کی، جس میں قانونی چارہ جوئی، حصولی، شکایات، مالیاتی قواعد، مواصلات کی مہارت، اور پالیسی کے معاملات شامل ہیں۔

آئی این ایس اے- این سی جی جی لیڈز جولائی 2024 پروگرام میں 37 سائنسدانوں نے شرکت کی، جن میں 23 مرد اور 14 خواتین شریک تھیں۔ خاص طور پر، اس تیسرے بیچ میں 38 فیصد خواتین کی شرکت دیکھی گئی جو کہ پہلے اور دوسرے بیچوں میں بالترتیب 14 فیصداور 25 فیصد کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، جس سے قائدانہ کرداروں میں صنفی تنوع کو فروغ دینے کے لیے پروگرام کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ اس پروگرام نے ہندوستان بھر کی 14 ریاستوں اور 17 شہروں سے شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔ قابل ذکر ریاستی نمائندگی میں دہلی این سی آر (8)، مہاراشٹرا (4)، اتر پردیش (4) اور دیگر شامل تھے۔ اس میں شامل کلیدی شہر دہلی (8)، پونے (3)، کولکتہ (4) اور حیدرآباد (3) تھے۔ شرکاء نے متعدد ممتاز اداروں کی نمائندگی کی، جن میں 13 آئی آئی ٹی، 1 این آئی ٹی، 1 آئی آئی آئی ٹی ، 3آئی آئی ایس ای آر اور کئی سرکاری تنظیمیں جیسے ڈی ایس ٹی 7اور سی ایس آئی آر 5 شامل ہیں۔ اس متنوع نمائندگی نے پورے پروگرام میں خیالات اور تجربات کے بھرپور تبادلے کی سہولت فراہم کی۔

اس سات روزہ مکمل رہائشی پروگرام میں ایڈمنسٹریشن، فنانشل مینجمنٹ اور کمپلائنس، لیڈر شپ اسکلز، کمیونیکیشن اور میڈیا، اور پالیسی سمیت موضوعات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا۔ اس نے سیکھنے کا ایک گہرا تجربہ فراہم کیا، شرکاء کو سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبوں میں مؤثر طریقے سے رہنمائی کرنے کے لیے درکار مہارتوں اور بصیرت سے آراستہ کیا، جو ایک ترقی پسند اور اختراعی ہندوستان کے وژن میں حصہ ڈالتا ہے۔ اب تک، آئی این ایس اے اور این سی جی جی نے ملک بھر کے سائنسی اداروں کے 125 سائنسدانوں کے ساتھ مشترکہ طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی میں لیڈرشپ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایل ای اے ڈی ایس- لیڈز) کے تین بیچوں کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023QMV.png

اختتامی اجلاس کی صدارت پروفیسر آشوتوش شرما، صدر، آئی این ایس اے ، کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر برجیش پانڈے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی این ایس اے، کوآرڈینیٹر، جناب سنیل زوکرکر، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی این ایس اے ، محترمہ پریسکا پولی میتھیو، چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور کنسلٹنٹ، این سی جی جی، کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر غزالہ حسن، اسسٹنٹ پروفیسر، این سی جی جی نے کی۔ اس میں آئی این ایس اے اور این سی جی جی کی مخصوص ٹیمیں بھی شامل تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ۔ن ا۔

U-8334


(Release ID: 2033273) Visitor Counter : 69