امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اندور میں 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے تحت پروگرام میں ایک دن میں گیارہ لاکھ پودے لگائے
'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے تحت اندور میں ایک دن میں گیارہ لاکھ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنایا اور 51 لاکھ درخت لگانے کا ہدف حاصل کیا گیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کردہ مہم 'ایک پیڑ ماں کے نام' اب ایک عوامی تحریک كی شكل اختیار كر چکی ہے
آج لوگ درخت لگا کر اپنی ماں اور دھرتی کے احترام میں 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم میں حصہ لے رہے ہیں
پورے ملک میں صفائی، اچھی حكمرانی، تعاون اور شراکت داری کے لیے مشہور اندور آج سے 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے لیے بھی پہچانا جائے گا
پودے کی دیکھ بھال اپنے بچے کی طرح کی جائے تاكہ جب وہ درخت بنے تو تمہاری ماں کی طرح خیال رکھے
مرکزی وزیر داخلہ نے وقت سے پہلے پانچ کروڑ درخت لگانے کا نشانہ پار کرنے کے لیے تمام سنٹرل آرمڈ پولیس فورسیز (سی اے پی ایف) کی ستائش کی
اب تک سی اے پی ایف نے پانچ کروڑ اکیس لاکھ پودے لگائے ہیں اور اس سال کے آخر تک مزید ایک كروڑ پودے لگائے جائیں گے
جناب نریندر مودی تیسری بار وزیر اعظم بنے ہیں۔ ان کی قیادت میں ملک مزید محفوظ، خوشحال، جدید بنے گا اور دنیا کے ہر شعبے میں سر فہرست ہوگا
Posted On:
14 JUL 2024 6:45PM by PIB Delhi
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مدھیہ پردیش کے اندور میں بی ایس ایف کیمپس میں پودے لگا کر 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے تحت ایک ہی دن میں 11 لاکھ درخت لگانے کے سلسلے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب موہن یادو اور مرکزی وزیر شریمتی ساوتری ٹھاکر سمیت کئی معززین موجود تھے۔ 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے تحت اندور میں آج 51 لاکھ درخت لگانے کا نشانہ پار کیا گیا جس كے ساتھ ایک ہی دن میں 11 لاکھ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔
جناب امت شاہ صبح سویرے اندور کے پتریشور ہنومان مندر میں پوجا کرنے گئے۔پتریشور ہنومان مندر میں ہندوستان کا سب سے اونچا ہنومان جی كا بیٹھا ہوا مجسمہ ہے۔
جناب امیت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا بصیرت سے بھر پور خیال تھا جس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ماؤں اور اپنی دھرتی کی خاطر درخت لگائیں اور ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مودی جی نے یہ مہم شروع کی تو کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ مہم عوامی تحریک میں بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج لوگ 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم سے وابستہ ہو كر اور پودے لگا کر اپنی ماں اور دھرتی کا احترام کر رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ اندور صفائی، لذیذ کھانوں، اچھی حكمرانی، تعاون اور شراکت کے لیے پہچانا جاتا ہے، لیکن اس کے بعد اندور کو ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت تاریخی شجرکاری مہم کے لیے بھی جانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ سٹی، میٹرو سٹی، کلین سٹی، جدید تعلیم کا مرکز کہا جانے وال اندور اب گرین سٹی کے طور پر بھی جانا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ محض حکومت کا پروگرام نہیں ہے۔ انتظامیہ تو صرف سہولت فراہم کر سکتی ہے لیکن مہم کو کامیاب نہیں بنا سکتی۔ اس لءے ریاستی حکومت نے اندور کے تمام باشندوں کو اِس مہم سے جوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اندور کے نوجوان میئر کی ستائش کی جنہوں نے ہر ذات اور سماج کو اس پروگرام سے جوڑ کر اپنی عظیم شخصیات کے نام پر جنگلات بنانے کا خیال پیش کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ برگد، نیم، پیپل جیسے دیرپا درختوں کے ساتھ ساتھ امرود، مدھوکامنی، کرونڈا، بیل پترا اور آملہ جیسے دواؤں کی خصوصیات والے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپلیکس میں جہاں نو جنگلات تیار كیے جائیں گے وہیں تین تالاب بنا کر انہیں سیراب کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
جناب امت شاہ نے ملک کی تمام سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) كے جوانوں كو سراہا اور کہا کہ ہم نے ایک نشانہ مقرر کیا تھا کہ مئی 2024 تک تمام سی اے پی ایف والے مل کر 5 کروڑ درخت لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے پی ایف والوں نے یہ نشانہ 2023 میں بہت پہلے پورا کر لیا تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اب تک تمام سی اے پی ایف نے 5.2 کروڑ پودے لگائے ہیں اور اس سال کے آخر تک مزید ایک كروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ درخت کی اہمیت پر اظپارِ خیال کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ متسیہ پران میں لکھا ہے کہ ایک باولی 10 کنوؤں کے برابر ہے، ایک تالاب 10 باولیوں کے برابر ہے، ایک بیٹا 10 تالابوں کے برابر ہے اور ایک درخت 10 بیٹوں کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی پرورش اس وقت تک کریں جب تک وہ بڑے نہ ہو جائیں، بعد میں جب وہ بڑے ہو جائیں گے تو آپ کی ماں کی طرح دیکھ بھال کریں گے۔
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کا انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے دنیا ترقی کر رہی ہے آج نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ماحولیاتی تحفظ کے تعلق سے تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے شروع کردہ 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم آب و ہوا میں تبدیلی کے مسئلے کا بہترین جواب ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کل رقبہ کا 31 فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے اور یہ پورے ہندوستان کو آکسیجن فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں پورے ملک کے کل جنگلات کا 12 فیصد حصہ ہے اور اس کی وجہ سے سیاحت کو بھی فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں 6 ٹائیگر ریزرو، 11 نیشنل پارک اور 24 سینکچوریاں ہیں اور وزیر اعظم مودی اب کونو ٹائیگر ریزرو میں چیتا بھی لے آئے ہیں جس سے ہمارے ماحول کو فائدہ ہوگا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے جی -20 میں ون ارتھ، ون فیملی، ون فیوچر اور گلوبل بائیو فیول الائنس جیسے کئی اقدامات کیے ہیں جن کی وجہ سے اقوام متحدہ نے مودی جی کو چیمپیئن آف ارتھ کے اعزاز سے سرفراز كیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے قومی سطح کے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل میں 20 فیصد ایتھنول کی آمیزش کی اجازت دی گئی ہے اور 2025 تک پورے ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل میں 20 فیصد آمیزش ہو جائے گی۔اس کے ساتھ ہی بائیو ماس کو بائیو فیول بنانے کے لیے 12 سے زیادہ ریفائنریز قائم کی گئی ہیں، گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت 20 ہزار کروڑ روپے کا پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جناب نریندر مودی نے دور اندیشی کے ساتھ ماحول کی حفاظت کے لیے گووردھن اسکیم اور آب و ہوا میں تبدیلی کے لیے قومی موافقت فنڈ بھی شروع کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں اور ہم سب جانتے ہیں کہ ان کی قیادت میں ملک محفوظ، خوشحال، جدید بننے كے ساتھ دنیا کے ہر میدان میں سرِ فہرست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے نمایاں سہرا مدھیہ پردیش کے سر بندھتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں جناب موہن یادو جی کی حکومت نے ریاست میں کئی ترقیاتی پروگرام شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ موہن یادو جی نے حال ہی میں 3 لاکھ 65 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا ہے جو مدھیہ پردیش کا اب تک کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے كہ مدھیہ پردیش کا بجٹ ترقی اور کسانوں کی بہبود کے درمیان توازن پیدا كرے گا۔
******
U.No:8321
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2033170)
Visitor Counter : 127