صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
فوجی انجینئر سروسز کے پروبیشنرز نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
12 JUL 2024 1:59PM by PIB Delhi
فوجی انجینئر سروسز (ایم ای ایس) کے پروبیشنرز نے آج (12 جولائی 2024) راشٹرپتی بھون میں، صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ایم ای ایس، ہندوستانی سیکورٹی سے وابستہ اہم یونٹوں میں سے ایک ہے، کیونکہ یہ نہ صرف ہندوستانی فوج کی تینوں خدمات میں فرائض انجام دیتا ہے، بلکہ وزارت دفاع کے کئی دیگر یونٹوں کو بھی اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ای ایس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری دفاعی افواج کو مضبوط بنیادی ڈھانچے اور اچھی سہولیات دستیاب رہیں۔ اس لئے، ایم ای ایس کے افسران کی کامیابی کا امتحان یہ ہوگا کہ وہ جو بنیادی ڈھانچہ یا سہولیات فراہم کرتے ہیں، وہ قابل بھروسہ اور معیار کے اعتبار سے معیار پر پورے اترتے ہیں۔ انہوں نے ایم ای ایس کے افسران کو ہمیشہ چوکنا رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی خدمات میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے لئے نام کمانا ہوگا۔
صدر جمہوریہ ہند نے، ایم ای ایس کے افسران سے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے دوران، انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق موافقت اور تخفیف کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ وہ جو کام کریں گے اس کا کاربن فٹ پرنٹ کم سے کم ہونا چاہیے۔ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایم ای ایس اس سمت میں کوششیں کر رہی ہے۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ایم ای ایس افسران کی ذمہ داری صرف تکنیکی ہی نہیں، بلکہ اخلاقی اور انتظامی بھی ہے۔ انہیں اس عزم کا اظہار کرنا چاہیے کہ ان کے ہر کام میں ملکی وسائل کا مؤثر اور وافر استعمال ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی اور خوش اخلاقی سے قوم کی سلامتی مضبوط ہوگی۔
صدر جمہوریہ ہند کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
*********************
ش ح۔ا ع۔ م ر
(U: 8275)
(Release ID: 2032715)
Visitor Counter : 64