پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

کھوج اور پیداوار  کا  سیکٹر 2030 تک 100 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتا ہے: وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری


ہم 2030 تک  ہندوستان کی تلاش کے رقبے کو 10 لاکھ مربع کلومیٹر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں: ہردیپ ایس پوری

وزیر موصوف  پوری نے ارجا وارتا 2024 کا افتتاح کیا اور  شراکت داروں کو ہندوستان کے توانائی کے تحفظ کے اہداف میں تعاون کرنے کے لیے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی

Posted On: 11 JUL 2024 5:38PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہاں کہا کہ کھوج اور پیداوار  (ای اینڈ پی) کا  سیکٹر 2030 تک 100 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ وزیر موصوف  ارجا ورتا کے پہلے ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے توانائی میں خود کفالت کے حصول اور اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے میں کھوج اور پیداوار   (ای اینڈ پی) کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان کے 26 تلچھٹ کے طاسوں کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا، جن میں خام تیل اور قدرتی گیس کے کافی ذخائر  موجود ہیں جن کا ابھی تک مکمل استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ’’ہماری خاطر خواہ پیش رفت کے باوجود آج ہمارے تلچھٹ کے طاس کے صرف 10 فیصد علاقے کی تلاش جاری ہے۔ آئندہ اوپن ایکریج لائسنسنگ پالیسی (او اے ایل پی) راؤنڈ کے تحت بلاکس  کے تفویض  کے بعد، یہ 2024 کے آخر تک بڑھ کر 16 فیصد ہو جائے گا۔

 

آپریشنل اور ریگولیٹری عمل کو ہموار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب  پوری نے زور دیا کہ ’’حکومت کھوج اور پیداوار   میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت (ایم او پی این جی) نے بڑے پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کیا ہے، جو  شراکرت داروں کو ہمارے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے بااختیار بناتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2030 تک ہندوستان کی تلاش کے رقبے کو 10 لاکھ مربع کلومیٹر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جناب  پوری نے مزید کہا   کہ ہندوستان کے  خصوصی اقتصادی زون میں’’ممنوعہ ‘‘  علاقوں میں تقریباً 99فیصد  کمی آئی ہے۔

وزیر  موصوف نے او اے ایل پی  اور دریافت شدہ چھوٹے فیلڈ (ڈی ایس ایف) پالیسی جیسے اقدامات کے ذریعے تلاش کی سرگرمیوں کی تیز رفتار کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا  کہ ’’پہلے 8 او اے ایل پی بولی راؤنڈ کے ذریعے، کل 144 بلاکس جو تقریباً 244007 مربع کلومیٹر پر محیط ہیں،تفویض کیا گیا ہے اور حال ہی میں اعلان کیا گیا او اے ایل پی  نویں  دور  کے تقریباً 136596 مربع کلومیٹر کا رقبہ پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ 8 تلچھٹ کے طاسوں پر پھیلا ہوا ہے، جس میں آف شور ایکسپلوریشن میں ملک کے قدموں کے نشان کو وسعت دینے کا وژن شامل ہے‘‘۔ دریافت شدہ چھوٹے  فیلڈ (ڈی ایس ایف) پالیسی، 2015 میں اپنے آغاز سے لے کر، تقریباً 2 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کر چکی ہے اور 29 نئے کھلاڑیوں کو میدان میں لایا ہے۔

سائنسی ڈیٹا پر مبنی ریسرچ کو فروغ دینے پر حکومت کی توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب پوری نے کہا کہ 7500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ، نئے سیسمک ڈیٹا کے حصول میں جا رہے ہیں، جس میں خصوصی اقتصادی زون کا ڈیٹا، اسٹرٹیگرافک کنوؤں کی مالی اعانت اور دشوار گزار خطوں کے لیے فضائی سروے کے ڈیٹا کو حاصل کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب ہمارے پاس مغربی ساحل پر کیرالہ – کونکن بیسن اور ممبئی کے ساحلی طاس، اور مشرقی ساحل پر مہاندی اور انڈمان کے طاس کے لیے جیو سائنسی ڈیٹا موجود ہے‘‘۔ انہوں نے ڈی جی ایچ کے ذریعے نیشنل ڈیٹا ریپوزٹری کو کلاؤڈ بیسڈ این ڈی آر میں اپ گریڈ کرنے کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زلزلہ، کنویں اور پیداوار کے اعداد و شمار کو فوری طور پر پھیلانے کے قابل بنائے گا۔

کھوج اور پیداوار   کے سیکٹر میں کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے  کہا کہ ’’ہم نے منظوری کے 37 عملوں کو 18 میں یکجا اور آسان کیا ہے، جس میں 9 عمل اب خود سرٹیفیکیشن کے اہل ہیں۔ تاہم، ہم ان کو آگے بڑھانے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ ’’فیلڈ ڈویلپمنٹ پلانز، سالانہ پلانز، اور دیگر ریگولیٹری اجازتوں کی منظوری میں تاخیر کو کم کرنا بہت ضروری ہے، خاص طور پر جب ہمارے ملک کا درآمدی انحصار مسلسل بڑھ رہا ہے۔‘‘

وزیر موصوف نے صنعت کے خدشات کو دور کرنے اور سیکٹر میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے نجی کھوج اور پیداوار آپریٹرز، نیشنل آئل کمپنیوں، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور دی جی ایچ کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی تشکیل کا اعلان کیا۔ مزید برآں  انہوں نے ڈی جی ایچ کو ہدایت دی کہ وہ اپنے مختلف آن لائن پورٹلز کے انضمام کا عمل سال کے آخر تک مکمل کرلے۔

آخر میں جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ارجا وارتا 2024 توانائی کے شعبے میں تعاون اور اختراع کے لیے ایک  محرک کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے صنعت، تعلیمی برادری  اور حکومت کے  شرکت داروں  کو دعوت دی کہ وہ ہندوستان کے توانائی کے تحفظ کے اہداف میں حصہ ڈالنے کے لیے اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائیں۔

اپنے خطاب کے بعد، وزیر موصوف نے ایک نمائشی گیلری اور اختراعی مرکز کا افتتاح کیا جس میں تیل اور گیس کے شعبے میں تکنیکی کاغذات اور اختراعات کی نمائش کی گئی، جس میں تکنیکی ترقی اور پائیدار توانائی کے طور طریقوں کے تئیں ہندوستان کی وابستگی پر زور دیا گیا۔

ارجا وارتا 2024

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہاں بھارت منڈپم میں ارجا وارتا 2024 کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔

یہ دو روزہ کنکلیو، 11 اور 12 جولائی کو منعقد کیا جا رہا ہے اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہائیڈرو کاربن (ڈی جی ایچ) کے زیر اہتمام، اس کا مقصد ہندوستان کے غیر استعمال شدہ ہائیڈرو کاربن وسائل کو پائیدار طریقے سے کھولنا ہے۔ یہ ہندوستان کے ہائیڈرو کاربن سیکٹر کے مستقبل، سرمایہ کاری، اختراع، شراکت داری، اور پائیدار ترقی کے بارے میں بات چیت اور غور و فکر کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

یہ پروگرام روایتی اور غیر روایتی توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں، صنعت کے ماہرین، خدمات فراہم کرنے والے، کنسلٹنٹس اور تعلیمی برادری  کے اراکین کو اکٹھا کرتی ہے۔ اس کی  توجہ ہندوستان کی تیل اور گیس کی صنعت اور توانائی کی منتقلی سے متعلق چیلنجوں اور مواقع پر بات چیت پر مرکوز ہے۔ 400  سے زیادہ مندوبین، 50 سےزیادہ  نمائش کاروں اور 100 سے زیادہ  مقررین کے ساتھ، دو روزہ پروگرام سی ایکس او اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ پینل مباحثوں اور بی 2 بی  میٹنگوں میں شرکت کرنے والے اسٹریٹجک سربراہ اجلاس کو پیش کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، محققین اور پیشہ ور افراد تکنیکی کانفرنس کے دوران تیل کی بحالی کی بہتر تکنیک سے لے کر تیل اور گیس کے شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن تک کے موضوعات کی ایک وسیع رینج پر اپنے نتائج پیش کریں گے۔ نیٹ ورکنگ کے مواقع سے ہٹ کر،ارجا وارتا کا پریمیئر ایڈیشن ایک انوویشن سینٹر اور ایگزیبیشن گیلری کے ذریعے اپ اسٹریم سیکٹر میں اسٹارٹ اپس، سروس فراہم کرنے والوں، اور کھوج اور پیداوار کمپنیوں کی اختراعات کی نمائش کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  م ع ۔ن ا۔

U- 8253



(Release ID: 2032515) Visitor Counter : 23