کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستانی کاریگروں کی مدد کریں اور کھلونوں کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں اور تخیل کو پروان چڑھائیں جو پوری دنیا کے بچوں کو تحریک اور تعلیم دیتے ہیں: جناب جتن پرساد
ٹوائے ایسوسی ایشن آف انڈیا نے ڈی پی آئی آئی ٹی اور انوسٹ انڈیا کے اشتراک سے دوسری ٹوائے سی ای او کانفرنس کا اہتمام کیا
ٹوائے سی ای او کانفرنس ہندوستانی اور عالمی کھلونا صنعت کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کرتا ہے
Posted On:
10 JUL 2024 1:40PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے کھلونوں کی صنعت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی کاریگروں کی مدد کریں اور کھلونوں کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں اور تخیل کو پروان چڑھائیں جو پوری دنیا کے بچوں کو تحریک اور تعلیم دیتے ہیں۔ 8 جولائی 2024 کو نئی دہلی میں صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) اور انوسٹ انڈیا کے تعاون سے ٹوائے ایسوسی ایشن آف انڈیا کے زیر اہتمام ‘ٹوائے سی ای اوکانفرنس کے دوسرے ایڈیشن’ میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئےوزیر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس’’ کے وژن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے شرکاء کو تعاون جاری رکھنے اور بھارت کی کھلونا سازی کی میراث کا جشن منانے کی ترغیب دی۔
کھلونا سے متعلق سی ای اوکانفرنس کے دوسرے ایڈیشن نے ہندوستانی اور عالمی کھلونا صنعت کے درمیان تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، جس کا مقصد ہندوستان کو کھلونا کے ایک عالمی مرکز کے طور پر پوزیشن دلانے کے مشن کی سمت کام کرنا ہے۔ اس تقریب میں والمارٹ، ایمیزون، اسپن ماسٹر، آئی ایم سی ٹوائز وغیرہ سمیت ممتاز عالمی صنعت کاروں اور گھریلو کھلونوں کی صنعت سے تعلق رکھنے والے اراکین بشمول سن لارڈ ایپیرلز مینوفیکچرنگ کمپنی پرائیویٹ لمٹیڈ ، پلے گرو ٹوائز انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ وغیرہ نے شرکت کی ۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت کے اقدامات اور گھریلو مینوفیکچررز کی کوششوں کے نتیجے میں ہندوستانی کھلونا صنعت کی نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت بھارت کی بڑھتی ہوئی خود انحصاری اور کھلونا مینوفیکچرنگ میں مینوفیکچرنگ کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو نے 15ویں ٹوائے بزانٹرنیشنل بی 2 بی ایکسپو کے کامیاب انعقاد کے لیے ہندوستانی کھلونا صنعت، خاص طور پر کھلونا ایسوسی ایشن آف انڈیا کی طرف سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کھلونا صنعت کے اراکین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کسی بھی چیلنج کی صورت میں ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ منسلک رہیں اورانہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ اس کا مشن ہندوستانی کھلونوں کو معیار، انفرادیت، اختراع اور پائیداری کا مترادف بنانا ہے۔
کھلونوں کے لیے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، انویسٹ انڈیا کی سی ای او اور ایم ڈی محترمہ نیوروتی رائے نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کے ساتھ کھلونوں کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہت بڑی مارکیٹ کی صلاحیت موجود ہے۔
فریقوں کی بات چیت کے دوران، عالمی صنعت کاروں جیسے والمارٹ، آئی ایم سی ٹوائز، اسپن ماسٹر وغیرہ نے اپنی ترقی کی کہانیوں کے بارے میں بات کی اور ہندوستان میں کاموں کو وسعت دینے کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ مقررین کے اشتراک کردہ وژن نے سامعین کو ہندوستانی کھلونا صنعت کے بارے میں بصیرت اور ترقی اور تعاون کے مواقع فراہم کئے۔ اس تقریب میں ہم آہنگی کو بروئے کار لانے، تکمیلی طاقتوں سے فائدہ اٹھانے اور ہندوستانی کھلونا صنعت کے لیے عالمی بازار میں ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ تقریب انڈیا ٹوائے بِز انٹرنیشنل بی 2 بی ایکسپو کے 15 ویں ایڈیشن کا حصہ تھا، جو ملک کے سب سے بڑے کھلونوں کے میلوں میں سے ایک ہے، جس نے نمایاں عالمی اور گھریلو کھلونا مینوفیکچررز، کاریگروں، خوردہ فروشوں اور سرکاری اہلکاروں کو ایک ساتھ لاکھڑا کیا ہے تاکہ گھریلو کے شعبے میں بڑھتے ہوئے مواقع کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔
*****
U.No:8205
ش ح۔ح ا- رم
(Release ID: 2032073)
Visitor Counter : 67