وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے انّاؤسڑک حادثے پر گہرے رنج وغم  کا اظہارکیا،معاوضے کا اعلان کیا

Posted On: 10 JUL 2024 10:45AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج انّاؤ سڑک حادثہ پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے میں مصروف ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

‘‘اترپردیش کے انّاؤ میں ہونے والا سڑک حادثہ بہت دکھ دینے والا ہے ۔اس میں جن لوگوں نے اپنوں کو کھویاہے ، ان کے لئے  گہری تعزیت کا اظہارکرتاہوں ۔ ایشور انھیں اس مشکل وقت میں طاقت دے ۔اس کے ساتھ ہی میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگوہوں ۔ریاستی سرکار کی دیکھ ریکھ میں  مقامی انتظامیہ  متاثرین کی ہرممکن مددفراہم کرنے  میں مصروف ہے ۔ PM @narendramodi’’

جناب مودی نےانّاؤ میں ہونے والے سڑک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف کی جانب سے 2 لاکھ روپے اورزخمیوں کے لئے 50000روپے کے معاوضے  کا اعلان بھی  کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

“وزیر اعظم نے اناؤ میں ہونے والے  سڑک حادثے میں ہر مرنے والے کے لواحقین کے لیے پی ایم  این آرایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے  کےمعاوضے کا اعلان کیا ہے، زخمیوں کو فی کس 50000روپے دیئے جائیں گے ۔’’

**********

(ش ح ۔ج ق ۔ع آ)

U-8196



(Release ID: 2031987) Visitor Counter : 26