مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ٹیلی مواصلات کے محکمے نے ، شری امرناتھ جی یاترا 2024 کے لیے ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دی ہے


 بلا رکاوٹ کے موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے یاترا کے راستوں پر 31 نئی سائٹس نصب کئے جانے کے ساتھ  سائٹس کی   کل تعداد کو بڑھا کر 82 کر دیا گیا ہے

یاتریوں کو ٹیلی کام سہولت فراہم کرنے کے لیے سم کی تقسیم کے مراکز کھولے گئے

لکھن پور سے قاضی گنڈ تک اور قاضی گنڈ سے پہلگام اور بالتل تک کے راستے کا مکمل طورپر احاطہ کیا گیا ہے جس میں کئی مقامات پر  5 جی ٹکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے

Posted On: 08 JUL 2024 12:11PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کے محکمے  (ڈی او ٹی ) نے شری امرناتھ جی یاترا 2024 میں شامل ہونے والے یاتریوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے موبائل کنیکٹیوٹی کو یقینی بنانے کی خاطر  ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری کا اعلان کیا ہے۔ائیر ٹیل ،بی ایس این ایل ، اور  ریلائنس ،جیو سمیت ٹیلی کام سروس فراہم  کرنے والی بڑی کمپنیوں  (ٹی ایس پیز) کے تعاون سے، یاترا کے راستوں پر مسلسل کوریج فراہم کرنے کے لیے  بنیادی ڈھانچے کو مسلسل اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

کنیکٹیوٹی میں اضافہ:

کوریج کو یقینی بنانے کے لیے، کل 82 سائٹس (ایئرٹیل، آر جے آئی ایل اور بی ایس این ایل) فعال ہوں گی۔ جن اہم مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں۔

یاترا کے راستوں پر کل 31 نئی سائٹیں نصب کی گئی ہیں، اس کے بعد اس کی کل تعداد جو 2023 میں 51  تھی بڑھ کر 2024 میں 82 ہوگئی ہے۔ اس اضافہ کا مقصد یاتریوں اور عوام کو بغیر کسی رکاوٹ کے موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنا ہے۔

لکھن پور سے قاضی گنڈ تک اور قاضی گنڈ سے پہلگام اور بالتل تک کے پورے راستے پر 2جی،3 جی اور 4 جی کا  مکمل طورپر احاطہ کیا گیا ہے ۔یاتریوں اور عوام کے لیے بہت سی جگہوں پر 5 جی ٹکنالوجی کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

یاتریوں کو ٹیلی کام کی سہولت میں  توسیع دینے کے لئے دیگر مقامات کے علاوہ سم کی تقسیم کے کچھ  نئے مراکز  کھولے گئے ہیں۔ جن کی تفصیل درج ہے:

مقام

لکھنا پور

یاتری نواس بھگوتی نگر

چندر کوٹ

اننت ناگ

سری نگر

سری نگر ایئرپورٹ

پہلگام

سونمرگ

بالتل

شری امرناتھ جی یاترا 2024 کے دوران موبائل خدمات کی مسلسل کوریج کو یقینی بنانے کے لیے، ٹی اس پیز  نے ذیل میں درج طریقے سے بی ٹی ایس نصب  کیا ہے:

آپریٹر-مقام کنیکٹیویٹی سائٹس کو نشان زد کرنا

بیس کیمپ (پہلگام اور بالتل) سے مقدس گپھا  تک

آپریٹر

سائٹس (مقام)

ایرٹیل

19 سائٹس (سونمرگ، نیل گرتھ آرمی کیمپ، بالتل-1، بالتل-2، ڈومیل-1، ڈومیل-2 آرمی کیمپ، ریل پٹری، براری، سنگم، مقدس گپھا، پنچترنی، پوش پتری، شیشناگ، چندن باڑی، نونوان بنیادی کیمپ اور  راستوں کے ساتھ ایک سے زیادہ یاتری نواس) جس میں 2 جی ، 4 جی اور 5 جی کوریج  موجودہے۔

بی ایس این ایل

27 بی ٹیز (رنگا موڑ، بالتل، ڈومیل  جانچ پوسٹ، ڈومیل، ریل پٹری-1 ریل پٹری-2، براری، وائی-جنکشن، سنگم، مقدس گپھا، پنجترنی، کیلنار-1، کیلنار-2، پوش پتری، مہاگنس ٹاپ، وابل، شیشناگ، ناگاکوٹی، زوجیبل-1، زوجیبل-2، پسو ٹاپ، چندن واڑی، پہلگام، ننوان بنیادی کیمپ اور متعدد یاتری نواس راستوں کے ساتھ) جس میں2 جی، 3 جی  اور ملک میں ہی تیار کیا گیا 4 جی کوریج شامل ہے۔

آر جے آئی ایل

36 سائٹس (گانسیبل پہلگام، نونوان  بنیادی کیمپ، پہلگام بس اسٹینڈ، پہلگام مارکیٹ، لڈر پارک پہلگام، سرکٹ روڈ پہلگام، لالی پورہ پہلگام، لالی پورہ ای ایس سی، بیتاب ویلی، چندن واڑی، چندنواری پہلگام، پسو ٹاپ، زوجیبل،شیشناگ کیمپ، شیشناگ پہلگام، مہاگنس پاس، پوش پتری، پنچترنی-1 پنجترنی-2، سناگم ٹاپ، مقدس گپھا ، پہلگام ای ایس سی، ہولی مقدس گپھا ، پہلگام، براری مارگ، ریل پٹری، ڈومیل کیمپ، ڈومیل، بالتل  بنیادی کیمپ-1،2،3،4، سریبل کنگن، نیل گرتھ سونمرگ، نیو ٹرک یارڈ سونمرگ، سونمرگ مین مارکیٹ، سونمرگ روڈ( جس میں 4 جی اور 5 جی  کی 30 سائٹس؛ 4G جی پر 06 سائٹس) 4 جی ، 5 جی  کوریج موجود ہے۔

 ٹیلی مواصلات کا محکمہ  شری امرناتھ جی یاترا 2024  میں  شامل ہونے والے  تمام یاتریوں  کے لیے اس اہم یاترا  میں  مدد خاطر  جدید ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ہموار اور مربوط تجربہ کو یقینی بنانے کے  تئیں پرعزم ہے۔

*****

U.No:8149

ش ح۔ش م- رم


(Release ID: 2031500) Visitor Counter : 80