امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
اسٹینلیس اسٹیل اور ایلومینیم کے برتنوں کے لیے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کی مطابقت لازمی ہے
Posted On:
05 JUL 2024 11:07AM by PIB Delhi
بھارت حکومت نے باورچی خانے کی حفاظت، معیار اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت ،ا سٹینلیس اسٹیل اور ایلومینیم کے برتنوں کے لیے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کی مطابقت کو لازمی قرار دیا ہے۔ تجارت اورصنعت کے فروغ سے متعلق وزارت کے صنعتوں اورداخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) کی جانب سے 14 مارچ 2024 کو کے جاری کردہ کوالٹی کنٹرول آرڈر کے مطابق، ایسے برتنوں کے لیے آئی ایس آئی نشان لازمی ہوگا۔ صارفین کی حفاظت اور مصنوعات کی سالمیت کے تئیں حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے، اس کے تعلق سے تعمیل پرعمل نہ کیاجانا قابل سزا ہے۔
حال ہی میں، بی آئی ایس نے باورچی خانے کی ضروری اشیاء کا احاطہ کرنے والی اشیاء کے معیارات کی ایک رینج تیار کی ہے۔ یہ معیارات بی آئی ایس کے عزم کو یقینی بنانے کے عکاس ہیں کہ باورچی خانے کے تمام برتن سخت معیار کے مطابق ہیں اور معیار اور حفاظت کے تقاضوں پر عمل پیرا ہیں۔ ان معیارات کو متعارف کرائے جانے کا بی آئی ایس کا مقصد اعلیٰ مصنوعات کی کارکردگی اور صارفین کی حفاظت کو فروغ دیتے ہوئے اس کے تعلق سے طریقہ کار میں ثقافتی تنوع کو برقرار رکھنا ہے۔
اسٹینلیس اسٹیل کے برتن: استحکام اور خوبصورتی
اسٹینلیس ا سٹیل کے برتنوں کو طویل عرصے سے دنیا بھرمیں کچن میں ان کی پائیداری، معیار اورخوبصورتی کی وجہ سے پسند کیا گیا ہے۔ کرومیم اور دیگر دھاتوں جیسے نکل، مولبڈینم اور مینگنیز کے ساتھ اسٹینلیس ا سٹیل کے مرکب پر مشتمل سٹینلیس سٹیل اپنی بہتر مزاحمت اور مضبوط مکینیکل خصوصیات کے لیے مشہور ہے۔ بی آئی ایس نے ان اوصاف کو انڈین اسٹینڈرڈ 756:2022آئی ایس کے تحت کوڈیفائی کیا ہے، جو کھانا پکانے، سرونگ، ڈائننگ اور اسٹوریج میں استعمال ہونے والے مختلف قسم کے برتنوں کی ضروریات کو بیان کرتا ہے۔
آئی ایس 756:2022 معیارات پر مشتمل ہے:
- میٹیریل کے تقاضے: مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والے میٹیریل کی محفوظ ساخت کو یقینی بنانا۔
- شیپس اور طول و عرض: برتنوں کے ڈیزائن میں یکسانیت اور عملییت فراہم کرنا۔
- کاریگری اور تکمیل: اعلیٰ معیار کی دستکاری اور جمالیاتی اپیل کو لازمی قرار دینا۔
- کارکردگی کے پیرامیٹرز: جس میں ٹیسٹ شامل ہیں۔
- جیسے ا سٹیننگ ٹیسٹ، مکینیکل شاک ٹیسٹ، تھرمل شاک ٹیسٹ، ڈرائی ہیٹ ٹیسٹ، کوٹنگ کی موٹائی سے متعلق ٹیسٹ، کم سے کم صلاحیت سے متعلق ٹیسٹ، فلیم اسٹیبلیٹی ٹیسٹ(شعلہ استحکام ٹیسٹ )، اور ٹمپرڈ شیشے کے ڈھکن والے برتنوں کے لیے مخصوص ٹیسٹ۔
ایلومینیم کے برتن: وزن میں ہلکے اور موثر
ایلومینیم کے برتن گھریلو اور پیشہ ورانہ کچن دونوں کا ایک اوراہم بنیادی حصہ ہیں، جو ان کی ہلکے پھلکے وزن ، زیادہ آنچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے،سستے اورطویل عرصے تک چلنے کی خصوصیات کے حامل ہونے کے سبب ہمیشہ قابل قدررہے ہیں۔ بی آئی ایس نے انڈین اسٹینڈرڈ آئی ایس 1660:2024 تیار کیا ہے، جس میں 30 لیٹر تک کی گنجائش کی ساخت کے اور کاسٹ کے ایلومینیم کے برتنوں کی وضاحتیں شامل ہیں جن میں سخت انوڈائزڈ اور نان اسٹک غیر مضبوط پلاسٹک کوٹنگ کے برتن شامل ہے۔ یہ معیاراس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایلومینیم کے برتن اعلیٰ ترین مادی معیار اور کارکردگی کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔
آئی ایس 1660:2024 معیار کے اہم عناصر میں درج ذیل نکات شامل ہیں:
- عام تقاضے: استعمال شدہ میٹیریل کے مجموعی معیار اور موٹائی کا احاطہ کرنا۔
- درجہ بندی اور میٹیریل کے درجات: تیارکئے گئے برتنوں کے لئے آئی ایس 21 اور آئی ایس 617 کے مطابق مناسب درجات کے استعمال کو یقینی بنانا۔
- فیبریکیشن اور ڈیزائن: اعلیٰ معیار کے برتنوں کے لیے درکار شیپس ، طول و عرض اور کاریگری کی تفصیل۔
- کارکردگی کے ٹیسٹ: پائیداری اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایلومینیم لنچ بکس کے لیے مخصوص ٹیسٹ کاشامل کیاجانا۔
اسٹینلیس اسٹیل کے برتنوں کی طرح ایلومینیم کے برتن بھی 14 مارچ 2024 کے کوالٹی کنٹرول آرڈر کے مطابق لازمی سرٹیفیکیشن کے تحت ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت کہ کوئی بھی شخص ایلومینیم کے ایسے برتنوں کو تیار،درآمد، فروخت ، ڈسٹری بیوٹ ، اسٹور، کرائے پرلینے ، لیز پرلینے نہ لے جو بی آئی ایس کے معیار پر پورا نہ اترتے ہوں اورجو بی آئی ایس اسٹینڈرڈ مارک کے حامل نہ ہوں۔ اس مینڈیٹ کی خلاف ورزیاں قانونی سزاؤں سے مشروط ہیں، جو صحت عامہ کی حفاظت اور کچن کے سامان پر اعتماد کو برقرار رکھنے میں عمل آوری کی اہمیت کو تقویت دیتی ہیں۔
معیار اور صارفین کے اعتماد کو یقینی بنانا
اسٹینلیس اسٹیل اور ایلومینیم کے برتنوں کے لیے بی آئی ایس کے سخت معیار اس بات کو یقینی بنانے کی سمت ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہیں کہ پورے بھارت میں گھروں اور پیشہ ورانہ جگہوں میں استعمال ہونے والے باورچی خانے کے سامان اعلیٰ ترین حفاظت اور معیار کے پیمانے پر پورا اترتے ہیں۔ سخت جانچ اور سرٹیفیکیشن کے عمل کو لاگو کرنے سے، بی آئی ایس صارفین کو غیر معیاری مصنوعات سے بچانے میں مدد کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ برتن استعمال میں محفوظ ہوں اورزیادہ عرصے تک چلنے کے لیے بنائے جائیں۔
مذکورہ اقدامات سے صارفین کے اعتماد اضافہ ہوتاہے اور مینوفیکچررز کو پیداوار میں بہترین طریقوں پر عمل کرنے کی ترغیب حاصل ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں صنعت میں مجموعی طور پر بہتری آتی ہے۔بی آئی ایس اسٹینڈرڈ مارک معیار کے ایک قابل اعتمادانڈیکیٹر کے طور پر کام کرتا ہے، جو صارفین کو بہتر انتخاب کرنے میں رہنمائی کرتا ہے اور باورچی خانے کے سامان میں بہتری اور حفاظت کی روایت کو فروغ دیتا ہے۔
**********
(ش ح ۔ش م ۔ع آ)
U-8080
(Release ID: 2030919)
Visitor Counter : 56
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam