وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کا روسی فیڈریشن اور جمہوریہ آسٹریا کا دورہ (08 سے 10 جولائی 2024)
Posted On:
04 JUL 2024 5:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، 08 سے 10 جولائی 2024 ء کو روسی فیڈریشن اور جمہوریہ آسٹریا کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم ، روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کی دعوت پر ، 22 ویں ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس کے انعقاد کے لیے ، 08 سے 09 جولائی 2024 ء کو ماسکو کا دورہ کریں گے۔ دونوں رہنما ، دونوں ممالک کے مابین کثیر جہتی تعلقات کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے عصری علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس کے بعد ، وزیر اعظم 09 سے 10 جولائی 2024 ء کے دوران آسٹریا جائیں گے۔ یہ 41 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا آسٹریا کا پہلا دورہ ہوگا۔ وہ جمہوریہ آسٹریا کے صدر جناب الیگزینڈر وان ڈیر بیلن سے ملاقات کریں گے اور آسٹریا کے چانسلر جناب کارل نیہامر سے بات چیت کریں گے ۔ وزیر اعظم اور چانسلر ، ہندوستان اور آسٹریا کے کاروباری رہنماؤں سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم ماسکو کے ساتھ ساتھ ، ویانا میں بھی ، ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی بات چیت کریں گے۔
*****
) ش ح۔ ا ع ۔ ع ا (
U.No. 8067
(Release ID: 2030785)
Visitor Counter : 64
Read this release in:
Tamil
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam