پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمنٹ کا اجلاس پایہ تکمیل کو پہنچا، دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی


نو منتخب 539 اراکین نے حلف اٹھایا

دونوں ایوانوں میں 100فیصد سے زیادہ کام کاج ہوا

Posted On: 03 JUL 2024 5:18PM by PIB Delhi

18ویں لوک سبھا کے عام انتخابات کے بعد لوک سبھا کا پہلا اجلاس اور راجیہ سبھا کا 264 واں اجلاس بالترتیب 24 اور 27 جون کو بلایا گیا۔ لوک سبھا کل 2 جولائی 2024 کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی تھی جبکہ راجیہ سبھا آج 3 جولائی 2024 کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ۔

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اس اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات بتائیں۔ لوک سبھا میں پہلے دو دن 18ویں لوک سبھا کے نومنتخب ممبران کے حلف / توثیق کے مقصد کے لیے خصوصی طور پر مختص کیے گئے تھے۔ اجلاس کے دوران کل 542 میں سے 539 ارکان نے حلف اٹھایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XFA0.jpg

حلف/ توثیق کی سہولت کے لیے، صدر جمہوریہ ہند نے آئین کے آرٹیکل 95(1) کے تحت جناب بھرتوہری مہتاب کو اسپیکر پروٹیم مقرر کیا اور جناب سریش کوڈی کونل، جناب رادھا موہن سنگھ، جناب فگن سنگھ کلستے، جناب ٹی آر بالو اور جناب سدیپ بندھوپادھیائے، وہ افراد   ہیں،جن کے سامنے ممبران آئین کے آرٹیکل 99 کے تحت حلف/توثیق  حاصل کر سکتے ہیں۔

26 جون 2024 کو اسپیکر لوک سبھا کا انتخاب ہوا اور لوک سبھا کے رکن جناب اوم برلا کو صوتی ووٹ کے ذریعے اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اسی دن، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوک سبھا میں اپنی وزراء  کی کونسل کا تعارف کرایا۔

27 جون 2024 کو صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 87 کے تحت ایک ساتھ جمع ہونے والے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کیا جس میں حکومت کی ماضی کی کامیابیوں کی تفصیلات اور قوم کی مستقبل کی ترقی کے لیے روڈ میپ کی تفصیل بھی بتائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ADMN.jpg

27 جون 2024 کو وزیر اعظم نے اپنی وزراء  کی کونسل کا راجیہ سبھا میں تعارف کرایا۔

صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث دونوں ایوانوں میں 28 جون 2024 کو طے کی گئی  تھی۔

لوک سبھا میں، رکاوٹوں کی وجہ سے، اس موضوع پر بحث 1 جولائی، 2024 کو شروع کی جا سکی۔ جناب انوراگ ٹھاکر، ایم پی نے بحث کا آغاز کیا جبکہ محترمہ بانسوری سوراج، ایم پی نے لوک سبھا میں بحث کی حمایت کی۔ کل 68 ارکان نے بحث میں حصہ لیا جبکہ 50 سے زائد ارکان نے اپنی تقریریں ایوان کی میز پر رکھیں۔ 2 جولائی، 2024 کو 18 گھنٹے سے زیادہ کی بحث کے بعد وزیر اعظم نے بحث کا جواب دیا۔ لوک سبھا میں تقریباً 34 گھنٹے پر مشتمل  7 نشستیں ہوئیں اور ایک دن کے ضیاع کے باوجود نتیجہ خیزی 105 فیصد رہی۔

راجیہ سبھا میں، صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا آغاز ایم پی جناب  سدھانشو ترویدی نے کیا جس کی 28 جون 2024 کو ایم پی محترمہ کویتا پاٹیدار نے تائید کی۔ کل 76 اراکین نے 21 گھنٹے سے زیادہ  پر مشتمل بحث میں حصہ لیا۔ جس کا وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 3 جولائی 2024 کو جواب دیا ۔ راجیہ سبھا کی کل نتیجہ خیزی 100فیصد سے زیادہ رہی ہے۔

***

ش ح – م م- ج

Uno-8035



(Release ID: 2030480) Visitor Counter : 28