کانکنی کی وزارت

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے شاستری بھون میں ڈی ایم ایف گیلری کا افتتاح کیا


ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن/پردھان منتری کھنیج شیتر کلیان یوجنا اور کان کنی کمپنیوں کے تعاون سےایس ایچ جی کے تحت بنائے گئے سیلف ہیلپ گروپس کی مصنوعات کی نمائش  پیش کرنا

Posted On: 02 JUL 2024 5:34PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج شاستری بھون میں ڈی ایم ایف گیلری کا افتتاح کیا۔ وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی ایم ایف گیلری، شاستری بھون کے احاطے میں، ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن/پردھان منتری کھنیج شیتر کلیان یوجنا اور کان کنی کمپنیوں کے تعاون سے بنائے گئے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کی مصنوعات کی نمائش کرے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013R6E.jpg

 

وزراء نے اپنی مدد آپ گروپوں ( ایس ایچ جی) کے ساتھ بات چیت کی اور اُڈیشہ کے ڈی ایم ایف کیونجھر اور کوراپٹ کے اپنی مدد آپ گروپ (ایس ایچ جی) کے ذریعہ تیار کردہ ان کی مصنوعات کی تعریف کی اور ملک کے مختلف اضلاع میں ایس ایچ جی کی مدد کرنے کے لیے ہندوستان کاپر لمیٹڈ اور ہنڈالکو کی قابل ستائش کوششوں کو سراہا۔

 ڈی ایم ایف کیونجھر کی مالی معاونت سے کرشنا سیلف ہیلپ گروپ ، بیجوں اور تسر سلک کی مصنوعات  جیسے موٹے اناج  اشیاء کی نمائش کر رہا ہے اور ڈی ایم ایف کوراپٹ کے مالی معاونت سے مہیما سیلف ہیلپ گروپ اس ہفتے لیمن گراس، جاپانی منٹ کے تیل کی مصنوعات کی نمائش کر رہا ہے۔ ہندوستان کاپر لمیٹڈ (ایچ سی ایل)کی مدد سے 25  سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) باری باری کی بنیاد پر ڈی ایم ایف گیلری میں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DDH6.jpg

 

پائیدار کانکنی کے چارٹر مینڈیٹ کے مطابق،ہنڈالکو کئی ایس ایچ جی کی مدد کر رہا ہے، جس میں 3000 سے زیادہ کاریگر براہ راست مستفید ہو رہے ہیں، جہاں کوسالا- چھتیس گڑھ سا بُنکروں کو نئی نئی چیزوں کی جانکاری فراہم کررہاہے، ترینا کاشی گھاس کے بنے ہوئے فن کے لیے ایک پہل، جرہُل- ناول جیل، سینیٹری نیپکن، ومشالا - کاشی گراس کرافٹ، کتھوٹیا اور ویورتانا - لانتانا گھاس سے لے کر بایو کمپوزٹ نوادرات کے علاوہ دیگر مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔

کانکنی کی وزارت نے 2015 میں مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) (ایم ایم ڈی آر) ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے کانکنی سے متاثرہ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف)کے قیام کا انتظام کیا ہے۔ ڈی ایم ایف کا مقصد کانکنی سے متعلق کاموں سے متاثرہ افراد اور علاقوں کے مفاد اور فائدے کے لیے کام کرنا ہے۔ ڈی ایم ایف کے ذریعے، مختلف اضلاع نے مختلف مقامی مصنوعات تیار کرنے والے سیلف ہیلپ گروپس قائم کیے ہیں۔

 

****

 

ش ح۔ح ا۔ن ع

U:8008

 



(Release ID: 2030280) Visitor Counter : 27