وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اساتذہ کے قومی ایوارڈز 2024 کے لیے خود نامزدگیا 15جولائی 2024 تک کھلی ہیں

Posted On: 02 JUL 2024 3:51PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم کے پورٹل http://nationalawardstoteachers.education.gov.in پر 27 جون 2024 سے اساتذہ کے قومی ایوارڈز 2024 کے لیے اہل اساتذہ کے لیے آن لائن خود نامزدگیاں مدعو کی جا رہی ہیں۔ آن لائن نامزدگیاں حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2024 ہے۔ اس سال 50 اساتذہ کا انتخاب تین مراحل کے انتخابی عمل کے ذریعے کیا جائے گا، یعنی ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر۔ یہ ایوارڈز 5 ستمبر 2024  نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہونے والی ایک تقریب  کے دوران صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے دیا جائے گا۔

وزارت تعلیم کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، ہر سال یوم اساتذہ، یعنی 5 ستمبر کو ایک قومی سطح کی تقریب کا اہتمام کرتا ہے، تاکہ ایک سخت، شفاف اور آن لائن انتخاب کے عمل کے ذریعے منتخب ہونے والے ملک کے بہترین اساتذہ کو قومی ایوارڈز سے نوازا جا سکے۔ اساتذہ کے قومی ایوارڈز کا مقصد ملک کے چند بہترین اساتذہ کی منفرد خدمات کو سراہنا اور ان اساتذہ کو اعزاز دینا ہے، جنہوں نے اپنی وابستگی اور صنعت کے ذریعے نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا، بلکہ اپنے طلباء کی زندگیوں کو بھی بہتر بنایا۔

اہلیت کی شرائط:

اسکول کے اساتذہ اور اسکولوں کے سربراہان جو ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کے ذریعہ چلائے جانے والے تسلیم شدہ پرائمری/مڈل/ہائی/ہائر سیکنڈری اسکولوں میں کام کر رہے ہیں، مقامی اداروں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقے ، بورڈ سے وابستہ نجی اسکول ایوارڈز کے اہل ہیں۔

مرکزی حکومت کے  اسکولوں میں کیندریہ ودیالیہ (کے وی)، جواہر نوودیہ ودیالیہ(جے این وی) شامل میں۔ سینک اسکول،  وزارت دفاع (ایم او ڈی) کے ذریعے چلائے جاتے ہیں ۔اٹامک انرجی ایجوکیشن سوسائٹی ( اے ای ای ایس)کے ذریعے چلانے جانے والے اسکول  اور قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ایم ای آر ایس) اورسنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ایس) سے منسلک اسکول اور کونسل فار انڈین اسکولس سرٹیفکیٹ ایگزامینیشن (سی آئی ایس سی ای) سے وابستہ اسکول شامل ہیں۔

****

ش ح۔ح ا۔ن ع

U:8000


(Release ID: 2030240) Visitor Counter : 79