عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پنشن اورپنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو) کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خاندانی پنشن کی شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا


انہوں نے پنشن یافتگان کو ملک  کی تعمیر کے کام میں مساوی شراکت دار اور حصہ دار قراردیا ، اس لیے انہیں پنشن کی تقسیم میں آسانی فراہم کرنا کوئی خیرات نہیں ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

بے اولاد بیوہ، غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ بیٹیوں کے طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں  ایک مثبت قدم سے انہیں  خاندانی پنشن کی شکایات کے ازالے میں بڑی راحت ملے گی

Posted On: 01 JUL 2024 6:02PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے 100 دن کے ایکشن پلان کے حصے کے طور پر پنشن اور پنشن یافتگان  کی بہبود کے محکمے(ڈی او پی پی ڈبلیو) کے ذریعے خاندانی پنشن کی شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا۔

پنشن یافتگان کو ملک کی تعمیر کے کام میں مساوی حصہ داروں کے طور پر بیان کرتے ہوئے، سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز ارضیاتی سائنسزکے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اوروزیر اعظم کے دفتر، جوہری توانائی اور خلائی محکمے کے وزیر مملکت  اور عملہ ، عوامی شکایات اورپنشن کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انہیں پنشن کی تقسیم میں آسانی فراہم کرنا کوئی خیرات نہیں ہے اور بزرگ شہری ایک اہم کردار ادا کریں گے اور مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی مہارت اور تجربہ قدر میں اضافہ کرے گا کیونکہ وہ تجربے سے بھرپور علم اور دانش کے ساتھ اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں جس کو ملک  کی ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس لیے ان کی خدمات کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O8JW.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ پچھلے 10 برسوں  میں وزیر اعظم نریندر مودی پنشن اور پنشن یافتگان کے محکمہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور فیصلوں کے لیے انتہائی حساس اور معاون رہے ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور پنشن ایک سماجی اور اقتصادی اثر چھوڑتی ہے، اس طرح انہیں عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا اختیار ملتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KWNO.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے محکمہ کی طرف سے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پہلے طلاق یافتہ بیٹیوں کو قانونی طلاق حاصل کرنے تک  خاندانی پنشن سے دور رکھا جاتا تھا، ہم نے اس ضابطے میں ترمیم کی ہے۔ لاپتہ ملازمین کی صورت میں ان کے لواحقین کو پنشن حاصل کرنے کے لیے 7 سال انتظار کرنا پڑتا تھا، اس ضمن میں بھی ترمیم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کئی رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے۔

سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر زیر التواء فیملی پنشن کیسز کے بروقت ازالے کے لیے ایک ماہ پر محیط خصوصی مہم یکم جولائی سے 31 جولائی 2024 تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران 40 محکموں اور وزارتوں سے وابستہ  فیملی پنشن سے متعلق 1891شکایات شارٹ لسٹ کی گئی ہیں۔ اس مہم کے اثرات کو سمجھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سی پی ای این جی آر اے ایم ایس  پورٹل پر رجسٹرڈ 90,000سالانہ شکایات میں سے 25 فیصد فیملی پنشنرز کی شکایات ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے شکایات کے ازالے میں انسانی ہمدردی کے زاویے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ "شکایات کے ازالے کے بعد رائے جمع کرنے کے لیے ہمارے پاس ایک ہیومن ڈیسک موجود ہے۔"

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کے لیے انڈیا پوسٹ اور پیمنٹس بینک کے تعاون سے ڈی او پی پی ڈبلیو کے ذریعے  گھر پر سرکاری خدمات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ وزیرموصوف  نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں بھویشیہ پورٹل کو ای ایچ آر ایم ایس (بشمول متعلقہ ضابطوں میں ترمیم) کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔

خواتین فیملی پنشنرز کے فائدے پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ‘‘بے اولاد بیوہ، غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ بیٹیوں کے طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں  ایک مثبت قدم سے انہیں  خاندانی پنشن کی شکایات کے ازالے میں بڑی راحت ملے گی۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QTB2.jpg

بہت سے مستفیدین نے بھی اپنے تجربات کا اشتراک کیا اور سرگرم انداز میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر موصوف نے پنشن یافتگان کی تجاویز بھی سنیں اور انہیں جلد از جلد تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جناب وی سرینواس، سکریٹری،ڈی او پی پی ڈبلیو اور ڈی اے آر پی جی؛ ڈاکٹر نتن چندرا، سکریٹری، سابق فوجی بہبود؛ ایس ایس دوبے، سی جی اے؛ ڈاکٹر نتن اگروال، ڈی جی بی ایس ایف، جناب دھربوجیوتی سینگپتا، جوائنٹ سکریٹری (پنشن) اور جناب پروین راگھویندر، ڈپٹی ایم ڈی، چیف آپریشنز آفیسر ایس بی آئی خصوصی مہم کے آغاز کی تقریب میں موجود تھے۔

***************

(ش ح۔م ع۔ ج ا)

U:7983



(Release ID: 2030078) Visitor Counter : 24